حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 283
کھاؤ پھر وہ طیّب بھی ہو۔:وہ چال نہ چلو جس پر شیطان چلا۔شیطان وہ ہے جو خدا سے دُور ہے۔اس شیطان کا پتہ اِس طرح لگتا ہے کہ وہ تمہیں بدی اور بے حیائی کی باتوں کی ترغیب دیتا ہے۔( ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان یکم اپریل ۱۹۰۹ء) شیطانی گناہ کے تین اصول ہیں ان میں سے آخری یہ ہے کہ کہ جھوٹا خواب یا جھوٹا کشف یا جھوٹا الہام بنائے یا بلا حجّتِ نیّرہ کِسی چیز کو حلال یا حرام ، بھلایا بُرا کہہ دے اور ایکؔ یہ کہ سُوء دومؔ فحشاء یعنی ہر ایسی بدی کہ دوسرے پر اس کا بَد اثر پڑے۔ایسے لوگوں کو جب کہا جائے کہ تم مَآ اَنْزَلَکی تابعداری کرو تو وہ کہتے ہیں ہم اپنے باپ دادا کے پَیرو ہیں۔خواہ ان کے باپ دادا ایسے ہیں کہ اپنے تئیں کسی بَد چیز سے روک نہ سکتے ہوں یہاں تک یہ باتیں بیان ہوئیں( ۱) حلال کھاؤ (۲) طیّب ہو (۳) بدیوں کو چھوڑ دو (۴) فحشاء سے پرہیز کرو۔(۵) اﷲ پر تقوّل چھوڑ دو (۶) اندھا دُھند تقلید چھوڑ دو (۷) کوئی لَا یعقل لا یھتدی کام کرتا ہو تو تم وہ نہ کرو۔(ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان یکم اپریل ۱۹۰۹ء) بہت سے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم مدارجِ تحقیقات پر پہنچے ہوئے ہیں۔اِس غلط خیال نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔اِسی سے مُشرکوں نے استدلال کر لیا۔۔