حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 246 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 246

اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا کے حکم کی نافرمانی کر کے حظِ نفس کو پُورا کرے اور کچھ دن کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔پر اگر اس وقت خدا کے خوف سے بدی سے بچ جاوے اور اسکے احکام پرنگاہ رکھے تو اﷲ ایسے شخص کو وہ موت دیتا ہے جو مسلمان کی موت ہوتی ہے۔اگر وہ اس وقت مَرے گا جبکہمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہ‘ یعنی جب اس کی ترازو زور والی ہو گی تو وہ بامُرادہو گا اور مسلمان کی موت مَرے گا ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ مَرتے وقت عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ مَیں کون ہوں؟ دوسری کہتی ہے دَس خاں مَیں کون ہوں ؟ تیسری پُوچھتی ہے دسّو خاں جی مَیںکون ہُوں ؟ اور اِسی میں ان کی جان نکل جاتی ہے۔(الحکم ۳۱؍اگست ۱۹۰۷ء صفحہ۱۱) ابراھیم نے اپنی اولاد کی بہتری چاہی تو اس کیلئے ایک وصیت کی۔اے میرے بچو! اﷲ نے تمہارے لئے ایک دین پسند فرمایا پس تم فرمانبرداری کی حالت میں دو۔کئی لوگ ایسے ہیں جو گناہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر تو بہ کر لیں گے مگر یہ غلطی ہے کیونکہ عمر کا کچھ بھروسہ نہیں۔   کیا تم حاضر تھے جس وقت پہنچی یعقوبؑ کو موت؟ جب کہا اپنے بیٹوں کو کہ تم کیا پُوجو گے اور مقدرت ہوتی ہے جو خدا کے حکم کی نافرمانی کر کے حظِ نفس کو پُورا کرے اور کچھ دن کے لئے اپنے نفس کو آرام دے لے۔پر اگر اس وقت خدا کے خوف سے بدی سے بچ جاوے اور اسکے احکام پرنگاہ رکھے تو اﷲ ایسے شخص کو وہ موت دیتا ہے جو مسلمان کی موت ہوتی ہے۔اگر وہ اس وقت مَرے گا جبکہمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُہ‘ یعنی جب اس کی ترازو زور والی ہو گی تو وہ بامُرادہو گا اور مسلمان کی موت مَرے گا ورنہ ہم نے دیکھا ہے کہ مَرتے وقت عورتیں پوچھتی ہی رہتی ہیں کہ مَیں کون ہوں؟ دوسری کہتی ہے دَس خاں مَیں کون ہوں ؟ تیسری پُوچھتی ہے دسّو خاں جی مَیںکون ہُوں ؟ اور اِسی میں ان کی جان نکل جاتی ہے۔(الحکم ۳۱؍اگست ۱۹۰۷ء صفحہ۱۱) ابراھیم نے اپنی اولاد کی بہتری چاہی تو اس کیلئے ایک وصیت کی۔اے میرے بچو! اﷲ نے تمہارے لئے ایک دین پسند فرمایا پس تم فرمانبرداری کی حالت میں دو۔کئی لوگ ایسے ہیں جو گناہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پھر تو بہ کر لیں گے مگر یہ غلطی ہے کیونکہ عمر کا کچھ بھروسہ نہیں۔   کیا تم حاضر تھے جس وقت پہنچی یعقوبؑ کو موت؟ جب کہا اپنے بیٹوں کو کہ تم کیا پُوجو گے میرے پیچھے؟ بولے ہم عبادت کریں گے تیرے اور تیرے باپ دادوں کے ربّ کی۔ابراہیمؑ اور اسمٰعیلؑ اور اسحٰقؑ کا وہی ایک ربّ ہے اور ہم اسی کے حکم پر ہیں۔(فصل الخطاب حصّہ اوّل صفحہ ۵) (الاٰیہ)تم تو موجود تھے تمہارے اسلاف گواہی دیتے ہیں کہ یعقوبؑ نے آخر وقت کیا ارشاد کیا۔کِس کی اطاعت کرو گے؟ انہوں نے کہاہم اﷲ کے فرمانبردار