حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 244 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 244

ارشاد ہؤا کہ اَسْلَمْتَ عَلٰی مَا اَسْلَفْتَ یہ اسلام ان ہی کی برکت سے تجھے نصیب ہؤا ہے۔موت علی الاسلام اس طرح نصیب ہو سکتی ہے کہ انسان ہر روز محاسبہ کرتا رہے اور اﷲ تعالیٰ سے اپنا معاملہ صاف کرے اگر تعلّقاتِ صحیحہ نہ ہوں تو توبہ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔(الحکم ۱۷؍جنوری ۱۹۰۳ء) میرے ایک شیخ تھے وہ فرمایا کرتے تھے کہ غَایَۃُ الْعِلْمِ حَیْرَۃٌ۔غرض وہ بات جو خدا تعالیٰ کو پسند ہے جس سے وہ راضی ہوتا اور اپنے فضلوں سے انسان کو بہرہ مند کرتا ہے وہ نہ بہت باتوں سے مِل سکتی ہے نہ بہت کتابوں کے پڑھنے سے بلکہ وہ بات تعلق رکھتی ہے دِل سے۔وہ اس کی ایک کیفیّت ہے جس کو عام الفاظ میںوفاداری ، اخلاص اور صدق کہہ سکتے ہیں اور یہ کیفیّت پَیدا ہوتی ہے ماموروں کی اطاعت اور سچّی پَیروی سے… ابراہیم علیہ الصّلوٰۃ و السّلام جس کی نسل سے ہونے کا آج سب سلطنتیں فخر کرتی ہیں اس نے اس راہ کو اختیار کیا۔اس نے صدقِ دل سے  کہا اور اسی ایک امر کی اولاد کو وصیّت کی۔نتیجہ کیا ہؤا خدا تعالیٰ نے اسے ایسا معزّز و مکرّم بنایا کہ اس کی اولاد کی گنتی تک نہیں ہو سکتی۔وہ بادشاہ جو اس کے مقابلہ میں اُٹھا آج کوئی اُس کا نام تک بھی نہیں جانتا۔یقینا سمجھو کہ اﷲ تعالیٰ کِسی کا احسان اپنے ذمّہ نہیں رکھتا وہ اس سے ہزاروں لاکھوں گُنا زیادہ دے دیتا ہے جس قدر کوئی خدا کے لئے دیتا ہے۔دیکھو ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے مکّہ میں ایک معمولی کوٹھا چھوڑا تھا لیکن خدا تعالیٰ نے اس کی کِس قدر قدر کی۔اس کے بدلہ میں اسے ایک سلطنت کا مالک بنا دیا۔حضرت عمر رضی اﷲ عنہ ایک اُونٹ چرانے والے کو ایک وسیع مُلک کا خلیفہ بنا دیا۔جنابِ علیؓ نے خدمت کی اس کی اولاد تک کو مخدوم بنا دیا۔غرض مَیں دیکھتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ کے حضور صدق و اخلاص سے چھوٹی سے چھوٹی خدمت بھی ہزاروں گنا بدلہ پاتی ہے۔وہ تھوڑی سی بات کا بہت بڑا اجر دے دیتا ہے پھر اس کے ساتھ سچّا رشتہء عبودیّت قائم کرتا ہے۔اس کے عظمت و جلال سے ڈر جاتا ہے۔دین کو دُنیا پر مقدّم کرتا ہے جیسا کہ تم نے اپنے مُرشد و مولیٰ مہدی و مسیح کے ہاتھ پر اقرار کیا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی تائید اور نصرت میں ایسا لگ جاتا کہ ؎ برکسے چُوں مہربانی مے کُنی از زمینی آسمانی مے کنی کا اسے سچّا مصداق بنا دیتا ہے اِس لئے ضرورت اِس امر کی ہے کہ تم سچ مچ وہ نمونہ دکھاؤ جو ابراہیم علیہ السّلام نے دکھایا۔کہنے والوں کی آج کمی نہیں۔تم سے تمہارا اسلام عمل چاہتاہے عملی حالت درست ہو گی تو خدا تعالیٰ کے بڑے بڑے انعام و اکرام تمہارے شامِل حال ہو جائیں گے۔وہ ہزاروں ہزار