حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 222
اور اﷲ کی ہے مشرق اور مغرب۔سو جس طرف تم مُنہ کرو دونوں ہی (طرف) متوجّہ ہے اﷲ۔(فصل الخطاب حصّہ دوم صفحہ۱۲۹) :جدھر تم توجّہ کرو گے ادھر ہی خدا کی بھی توجّہ ہو گی کیونکہ مشرق و مغرب اسی کا ہے۔:اتّخاذِ ولد کی تردید فرماتا ہے۔ایک یہ فرما کر کہ سُبحانہ‘۔دومؔ ۔سومؔ۔چہارمؔ۔۔ کے معنے ایک تو اَمَرَ دومؔخَلَقَ سومؔ اَخْبَرَ چوتھاؔ فارغ ہؤا۔اِس کی مثال(الاحقاف:۳۰) (ضمیمہ اخبار بدرؔ قادیان۱۱؍مارچ ۱۹۰۹ء) اَ: جس طرف تم مُنہ کرو اُسی طرف خدا کا مُنہ پاؤگے۔(نورالدین صفحہ۴۳) : جدھر (صحابہ رضی اﷲ عنہم ) توجّہ کرو اُدھر جنابِ الہٰی کی توجّہ ہو گی۔ملک فتح ہو جائے گا۔وحدتِ وجودی غلطی پر ہیں۔سُبْحٰنَہ‘: عقائدِ باطلہ عیسائیوں کے مطابق کامل قدّوس نہیں بن سکتا۔کُنْ فَیَکُوْنُ: مرنے کے بعد زندہ وہی کرتا ہے۔(تشحیذالاذہان جلد ۸ نمبر۹ صفحہ ۴۳۹)