حقائق الفرقان (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 211 of 581

حقائق الفرقان (جلد ۱) — Page 211

میں اپنی جانوں کو نہ بیچتے بلکہ اَب تو یہ ان کے لئے بہتر ہے کہ ایمان لائیں۔متّقی بن جاویں تو اﷲ کے ہاں بہت اجر پائیں۔(بدر۴؍فروری ۱۹۰۹ء صفحہ۳،۴) سحر کے کئی ایک اقسام ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہیں (۱) ترکیب و تحلیل کا عِلم (۲) پولیٹکل اکانومی۔پالیٹکس (۳)ہاتھ کی چالاکی (۴) قوّتِ نفس رُوح جس میں توجّہ سے کام لیا جاتا ہے۔سلبِ امراض وحُبّ عداوت کے کام لئے جاتے ہیں۔وہ توہّمات یعنی اَرواح خبیثہ سے تعلق پَیدا کر کے پھر ان سے کام لینا یہ تعلق پیدا کرنے اور پھر اس کو قائم رکھنے کے لئے عجیب عجیب کام ان کو کرنے پڑتے ہیں۔ہر وقت جنبی رہتے ہیں۔مرگھٹ کی آگ پر مُردوں کی کھوپریوں میں کھانا پکاتے ہیں۔انسانی چمڑے پر بیٹھتے ہیں وغیرہ ذٰلک۔ایسے لوگ بھی ہم نے بچشمِ خود دیکھے ہیں جو سُورج کو چڑھنے کے وقت سے ڈوبنے تک برابر دیکھتے رہتے ہیں پھر ان کی قوّتِ نفس بہت بڑھ جاتی ہے اور وہ غیر معمولی کام دُنیا میں کر سکتے ہیں۔(تشحیذالاذہان جلد ۷نمبر ۷ صفحہ ۳۲۵)