انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 636
تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث ۶۳۶ سورة التين کی تدبیروں کی ہلاکت ہے یہ ثابت نہیں ہوا کہ روحانی انقلاب کی جو ایک رو پیدا کی گئی تھی اس کا تسلسل ٹوٹ گیا ہو بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ جو مومنون کا گروہ ہے یعنی ایمان لانے والوں کا اور عمل و صالح بجالانے والوں کا گروہ ہے اس کے لئے آجرٌ غَيْرُ مَسُنُونِ مقدر ہے۔حضرت آدم علیہ السلام سے یہ تسلسل قائم ہوا اور قیامت تک چلتا چلا جائے گا کبھی ہمیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ اس کی وسعتیں اس کی گہرائی کو کم کر دیتی ہیں اور کبھی ہمیں یہ بھی نظر آتا ہے کہ اس کی گہرائی اس کی وسعتوں کو کم کر دیتی ہے لیکن یہ کہ اس کا تسلسل ٹوٹ جائے یہ ہمیں نظر نہیں آتا۔گویا حضرت آدم علیہ السلام کے پہلے انقلاب سے لے کر آخری انقلاب تک یہ سلسلہ قائم ہے اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صد ہا سال سے انسان کے لئے جو اجْرٌ غَيْرُ مَعْنُونِ مقدر ہے اس کا سلسلہ قیامت تک چلے گا۔پھر انقلابات سے یہ نتیجہ نکلا کہ فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدین کہ اے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) تیرے دین کے غلبہ کی مہم کو شیطان کی بھلا کونسی تدبیر نا کام بنادے گی۔الدِّین کے ایک معنی الظُّلْمَةُ وَالْإِستيلاء بھی ہے۔ان انقلابات کے نتیجہ میں یہ ثابت ہوا کہ جس طرح پہلے انقلابات ایک تسلسل کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ تک کامیاب ہوتے رہے ہیں اسی طرح یہ انقلاب عظیم بھی ایک تسلسل کے ساتھ غلبہ حاصل کرتے ہوئے دنیا میں آخری اور عظیم غلبہ حاصل کرے گا اور بنی نوع انسان قیامت تک اس کی برکتوں کا پھیلاؤ دیکھیں گے۔پس فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدین کی رو سے کون ہے جو اپنے ہوش وحواس میں ہومگر وہ یہ کہے کہ ایسے کامیاب انقلابات کے بعد ( دراصل یہ تومحمدصلی اللہ علیہ وسلم کاہی انقلاب ہے لیکن وہ مضمون علیحدہ ہے ) جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر آکر چوتھے انقلاب عظیم میں داخل ہو گئے ہیں (اگر پہلے تین انقلاب کامیاب ہوئے ہیں تو کون ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ انقلاب نا کام ہو جائے گا۔دنیا کی کوئی تدبیر، ظلمات کی کوئی کوشش اس انقلاب کو نا کام نہیں کر سکتی اور نہ اس نور کو اندھیرے میں تبدیل کر سکتی ہے۔پس اس سے یہ ثابت ہوگا کہ اللہ تعالى أحكم الحكمین ہے ہر چیز پر اس کا حکم چلتا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے صدہا سال پہلے آدم کے وقت یعنی پہلی روحانی رہنمائی کے وقت جو انسان نے اس سے حاصل کی شیطان کو کہا تھا کہ میرے نیک بندوں پر تیرا داؤ نہیں چل سکتا۔یہ اللہ تعالیٰ کا