انوار القراٰن (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 576 of 711

انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 576

نگر حضرت خلیفة المسح الثالث میں یہ ۵۷۶ سورة النازعات یہ مضمون اور اس کے مختلف پہلو بیان ہوئے ہیں۔(خطبات ناصر جلد ہشتم صفحه ۳۸۱، ۳۸۲) آیت ا وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَى جو شخص نفس کی شہوات اور ان لذتوں کی طرف متوجہ نہیں ہوتا۔شہوات کو قطع کرتا اور اپنے سے ان میلانوں کو دور کرتا ہے جو نفس اتارہ کی آواز ہوتے ہیں اور ان سب برائیوں اور بدیوں سے نجات حاصل کر کے اپنی عقل ( اپنی نہیہ ) کے نتیجہ میں اپنے رب کے مقام اور اس کی صفات کے جو جلوے ہیں ان سے وہ لرزتا ہے اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی اپنے رب کو ناراض کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنت ملتی ہے۔(خطابات ناصر جلد اول صفحہ ۲۳۶)