انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 467
تفسیر حضرت خلیفہ المسح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ ۴۶۷ سورة الجمعة سے لوگ ہیں جو تمہاری تو جہ کو اپنی طرف کھنچ نہیں سکیں گے اگر تم نے کھانے میں اصراف کیا آپ ضرورت سے زیادہ موٹاپے کی طرف مائل ہو کے بیمار رہنے لگ جاؤ گے مستقل بیماری آجائے گی یہ اعتدال کھانے میں اور باریکیوں میں ، خدا تعالیٰ تو علام الغیوب، کھانا کھاؤ لیکن جو ہم نے مختلف اقسام کے کھانے پیدا کئے ہیں سب کا حصہ دو کھانے میں تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔بنیئے کی طرح جو اپنی دوکان پہ بیٹھ کے لڈو ہی کھائی چلے جاتا ہے اور موٹا ہو جاتا ہے میٹھا بھی کھاؤ مقدار کے مطابق ، گھی بھی کھاؤ تھوڑا سا،سٹارچ بھی کھاؤ یہ جو آئے ہیں گندم وغیرہ کے پروٹین بھی کھاؤ، پروٹین میں پھر آگے قسمیں بنا دیں اللہ تعالیٰ نے ، بڑا دیالو ہے خدا ، بڑا مہربان ہے، بڑا اس نے ہم پر رحم کیا ہے بڑی چیزیں پیدا کر دیں پروٹین ہمیں اس نے دی عام گوشت جو ہے کٹے کا گوشت، گائے کا گوشت، بکرے کا گوشت بھیڑ کا گوشت اور مرغی کا گوشت اور پرندوں کا گوشت پھر آگے آبی پرندے اور خشکی کے رہنے والے ہیں پرندے کا گوشت۔پھر مچھلی کا گوشت ان سب میں پروٹین پائی جاتی ہے اور اب اطباء نے ایلو پیتھی میں تجربہ کر کے یہ کہا ہے کہ ہر ایک کو اس کا حصہ دو اگر تم نے اپنی صحت ٹھیک رکھنی ہے۔اور نٹس (Nuts) جو خشک میوہ ہے جو آج کل اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ بہت سارے ترستے ہی ہوں گے کہ کھا ئیں یا نہ کھا ئیں یہ بڑی اچھی ہے صحت کے لئے چیز، بادام، پستہ، اخروٹ ،مونگ پھلی یہاں ہماری ہے ہاں نٹس جو ہیں کم ہیں امریکہ میں تو ۱۵ قسم کے نٹس پائے جاتے ہیں یہ بڑے اچھے ہیں تھوڑا سا مکھن کھاؤ ہر چیز تھوڑی تھوڑی کھاؤ تا کہ کسی چیز میں اسراف نہ ہو جائے ایک تو ہے کھانے کا اسراف ایک اس کے جو Compnents ہیں حصے ہیں ان میں اسراف نہیں کرنا تھوڑا تھوڑا کھاؤ ہر ایک کا صحت بڑی اچھی رہے گی جنہوں نے اس کو معلوم کیا اور جن کے خیال میں آیا توجہ کرتے ہیں وہ اسی طرح کرتے ہیں چار پانچ بادام کھا لئے ، آدھا انڈا کھا لیا ایک ربع مچھلی کا کھالیا، تھوڑ اسا، یعنی یہ ضروری نہیں کہ ایک ہی وقت میں چوزا اور بکری کا گوشت کھا لیا ایک وقت وہ کھا لیا کھا لیا ایک نوالہ ادھر سے کھالیا بہر حال آگے پیچھے کر کے اور صحت قائم رہتی ہے۔اگر تم نہ کرو گے گوشت بالکل نہیں کھاؤ گے جرات نہیں ہوگی بزدل بن جاؤ گے تجربہ ہے گوشت نہ کھانے والے عام طور پر بزدل ہوتے ہیں الا ماشاء اللہ۔اگر صرف گوشت کھاؤ گے ترکاریاں نہیں کھاؤ گے دوسری چیزیں نہیں کھاؤ گے تو خونخوار وحشی بن جاؤ گے اعصاب پر اثر پڑتا ہے کھانے کا یہ اور