انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 413
تفسیر حضرت علی المسیح الثالث اَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيطِنِ الرَّحِيمِ ۴۱۳ سورة الحديد بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ تفسير سورة الحديد آیت ۹ ، ۲۰،۱۰ وَمَا لَكُمْ لَا تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَالرَّسُولُ يَدْعُوكُم لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ وَقَدْ اَخَذَ مِيثَاقَكُمْ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ هُوَ الَّذِى يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةٍ أَيْتٍ بَيِّنتٍ لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ وَ إِنَّ الله بِكُمْ لَرَءُوفٌ رَّحِيم وَالَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ وَرُسُلِهِ أُولَبِكَ هُمُ الصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ عِنْدَ وووووو ووووو رَبِّهِمْ ، لَهُمْ أَجْرُهُمْ وَ نُورُهُمْ ، وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَ كَذَّبُوا بِأَيْتِنَا أُولَبِكَ أصْحَبُ الجَحِيمِ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے کہ تم اللہ پر ایمان نہیں لاتے حالانکہ حقیقت یہ ہے وَالرَّسُولُ يَدعوكم کہ اللہ کا رسول تم کو صرف اس لئے بلاتا ہے لِتُؤْمِنُوا بِرَبِّكُمْ کہ تم اپنے رب پر ایمان لاؤ اور اگر تم مومن ہو تو خدا تم سے ایک وعدہ لے چکا ہے۔هُوَ الَّذِي يُنَزِّلُ عَلَى عَبْدِةٍ ایت بيّنت وہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندے پر کھلے کھلے نشان نازل کرتا ہے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ان نشانات کے ذریعہ سے تم کو اندھیروں میں سے نکال کر نور کی طرف لے جاتا ہے اور اللہ یقیناً بہت شفقت سے کام لینے والا اور بار بار کرم کرنے والا ہے اور جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے وہی اپنے رب کے نزدیک صدیق اور شہداء کا درجہ پانے والے ہیں۔ان کو ان کا پورا پورا اجر ملے گا