انوار القراٰن (جلد ۳) — Page 168
تغییر حضرت خلیفہ امسح الثالث ۱۶۸ سورة الزمر صفت احسان کے وہ جلوے دیکھے ہیں جن کا مادی سامانوں کے ساتھ کوئی تعلق ہی نہیں ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے حکم کے اجراء میں مادی اسباب کا محتاج نہیں ہے۔اُس نے یہ اسباب ہمارے لئے پیدا کئے ہیں اور ہم شکر کے ساتھ ان سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔لیکن خدا تعالیٰ ان کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ تو کسی چیز کا محتاج نہیں ہے۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے کہ ایک آدمی کو گرمی سے بچانے کے لئے بھری محفل میں صرف اس کے لئے ٹھنڈی ہوا چلا دے اور وہاں اس کے جو ساتھی بیٹھے ہوں، اُن کو محسوس ہی نہ ہو رہا ہو۔خدا تعالیٰ یہ بھی کر سکتا ہے۔( مثلاً حافظ روشن علی صاحب تھے ) اُن کو کھانا بھی کھلا رہا ہو اور کسی کو نظر بھی نہ آ رہا ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ مادی اشیا کا محتاج نہیں اور نہ اپنے بنائے ہوئے مادی قوانین کا محتاج اور قیدی ہے وہ تو غالِب عَلَی آمرہ (یوسف:۲۲) ہے۔اس کے جو قوانین ہیں ، اُن کے اوپر بھی اس کا حکم غالب ہے۔جب چاہتا ہے اور جیسے چاہتا ہے وہ کرتا ہے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کے پیار کے اُن جلووں کا یہ کرشمہ تھا ( جو مسلمانوں کے چھوٹے سے گروہ نے اڑھائی سال میں دیکھے تھے ) کہ پھر دنیا کی کوئی طاقت دنیا کا کوئی ظلم اور دنیا کی کوئی سختی محبت کے اس تعلق کو قطع نہ کر سکی جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے باندھا تھا۔پس سورہ زمر کی ان آیات میں جو میں نے اس وقت پڑھی ہیں اور اپنے مضمون کے لحاظ سے میں نے ان کو اکٹھا کر دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے یہ حکم دیا ہے کہ صرف میری عظمت کے سامنے تم نے جھکنا ہے کسی اور کے سامنے اپنے سروں کو نہیں جھکانا اور خالصتاً صرف میری اطاعت کرنی ہے اور کسی کی اطاعت نہیں کرنی۔میں نے محبت کا جو ذکر کیا ہے وہ دراصل سارا اطاعت کا کرشمہ ہے کیونکہ اصل اطاعت محبت کے زور ہی سے کروائی جاتی ہے۔یہ جو ڈنڈے کے زور سے اطاعت کروائی جاتی ہے یہ اطاعت نہیں ہوتی۔بلکہ اطاعت کا چھلکا ہوتی ہے۔محبت کے زور سے جو اطاعت کروائی جاتی ہے وہ ظاہر میں بھی اطاعت ہوتی ہے اور باطن میں بھی اطاعت ہوتی ہے وہ برسر عام بھی اطاعت ہوتی ہے اور بالکل تنہائی کے لمحات میں بھی اطاعت ہوتی ہے کیونکہ اس اطاعت کا تعلق اور اظہار ہی اور ہوتا ہے۔پس حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اللہ تعالیٰ کے سامنے جھکوں اور تذلل اختیار کروں۔اس نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں صرف اسی کی