انوار القراٰن (جلد ۲)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 543 of 640

انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 543

۵۴۳ سورة الحج تفسیر حضرت خلیفة المسیح الثالث میں، اپنے تعصب کے نتیجہ میں، اپنے تکبر کے نتیجہ میں محروم ہورہے ہیں اور اس کے دل میں یہ جوش ہوتا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی اس حسین تعلیم کو ان تک پہنچائے اور اسلامی تعلیم کو دنیا کے کناروں تک ہر قوم اور ہر خطہ تک پہنچانے میں اپنی قوت اور اپنا وقت اور اپنا مال اور دولت خرچ کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور جب موقع ملے وہ ایسا کرے بھی۔پس یہ جو اشاعتِ حسن اسلام ہے، جسے تبلیغ بھی کہتے ہیں۔جسے ہم تربیت کا نام بھی دیتے ہیں اس دائرہ کے اندر رحمتہ للعالمین کی رو سے سارے عالم کو شامل کرنا اور پھر جہاد کرنا وَ جَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جهَادِہ یہ جہاد کا حق اس طرح ادا ہوتا ہے اس دائرہ میں۔اور تیسرے معنی یہ ہیں کہ جو صداقت ہے اور حق ہے۔اگر حق وصداقت کا مخالف حق کو مٹانے یا کمزور کرنے کے لئے منصوبہ بنائے تو اس منصوبہ کو نا کام کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر دی جائے۔یہ تیسری قسم کا جہاد ہے۔پس وَجَاهِدُوا فِي اللهِ حَقَّ جِهَادِہ میں یہ سارے شامل ہو گئے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر تم حقوق اللہ ادا کرو گے، حقوق العباد ادا کرو گے، اگر تم ہر ایک سے بھلائی کرو گے، اگر تم جہاد ہر سہ معنی میں کرو گے تو تم قرب الہی حاصل کرو گے۔هُوَ اجْتَبكُم خدا تعالیٰ کے مقترب بن جاؤ گے اور جس شخص میں یہ ساری باتیں پائی جائیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک۔دعوئی کرنا آسان ہے عمل کرنا بھی اتنا مشکل نہیں لیکن مقبول اعمال کا ہونا ، یہ انسان کی طاقت میں نہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحمت پر منحصر ہے۔وہ جن کے اعمال کو اللہ تعالیٰ قبول کرتا ہے اور ان کو اپنا مقرب بنالیتا ہے هُوَ اجتَبكُمُ - آگے فرما یا سَتكُمُ الْمُسْلِمِین تمہیں اس حالت میں اس نے مسلمان کا نام دیا۔پس یہاں جس مسلمان کا ذکر ہے وہ وہ مسلمان ہے جو ایک اور اصطلاح اور محاورہ کے مطابق ہم کہیں گے ثمرات اسلام حاصل کرنے والا ہے۔قرآن کریم سچے مومن کے لئے بشارتوں سے بھرا پڑا ہے اور انہی کے حق میں وہ بشارتیں پوری ہوتی ہیں جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ کے مقرب بن جاتے ہیں وہ مسلمان ہیں جو ثمرات اسلام حاصل کرنے والے ہیں اور هُوَ سَمَّكُمُ الْمُسْلِمِينَ پھر آگے یہاں یہ فرما یا کہ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن قرآن کریم تمہارے او پر جرح کرے گا کہ میرے اس حکم کو تم نے