انوار القراٰن (جلد ۲) — Page 32
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۲ سورة المائدة ان آیات میں اللہ تعالیٰ یہ بھی فرماتا ہے کہ بما انزل اللہ پر عمل کرنے میں جو چیز روک بنتی ہے، وو وہ ایک نہیں بہت سی ہیں۔جن کا ذکر لا تَتَّبِغ اھواء ھم میں ہے ان میں سے ایک چیز جو روک بنتی ہے وہ اللہ تعالیٰ کی خشیت کو چھوڑ کے غیر اللہ کی خشیت دل میں پیدا کرنا ہے یعنی صاحب اقتدار سے ڈرنا، صاحب دولت کے سامنے جھکنا، صاحب علم سے خوف کھانا کہ یہ پروفیسر لگا ہوا ہے ہمارے ساتھ بے انصافی کرے گا اگر ہم نے اس کی بات نہ مانی اور خدا کی بات مان لی اس کے مقابلے میں۔بہت ساری چیزیں ہمارے سامنے آتی ہیں مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔فَلَا تَخْشَوا النَّاسَ - الناس کا خوف دل میں پیدا نہ ہو۔انسان کو خدا تعالیٰ نے جو کچھ بھی دیا ہے علمی طاقتوں اور استعدادوں میں اس کو بلند بنایا یا صاحب دولت اس کو بنا دے وہ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ بغَيْرِ حِسَاب (البقرة : ۲۱۳) جو الناس ہیں۔جس طرح ، جس رنگ میں ، جس حیثیت میں اللہ تعالیٰ نے انہیں پیدا کیا ہے، صاحب اقتدار ہیں، کوئی نواب بن بیٹھے ہیں، کوئی رسہ گیر بن بیٹھے ہیں، کوئی چوہدری بن بیٹھے ہیں۔انسان بعض دفعہ اپنی غفلت کے نتیجہ میں یا اپنی کمزوری کی وجہ سے یا بزدلی کے نتیجہ میں ان سے ڈرنے لگتا ہے اور ان کے خوف سے خدا تعالیٰ کی بات ماننے سے عملاً انکار کر دیتا ہے۔تو فَلَا تَخْشَوُا النَّاسَ وَاخْشَونِ۔النَّاسَ سے جن کو میں نے پیدا کیا مختلف حیثیتوں میں ان سے مت ڈرو۔صرف میری خشیت، صرف میری خشیت تمہارے دلوں میں ہونی چاہیے۔وَلَا تَشْتَرُوا بِأَيْتِي ثَمَناً قَلِیلاً جو احکام میں نے نازل کئے (ایة کا لفظ قرآن کریم میں قرآن کریم کی آیات اور احکام کے متعلق بھی استعمال ہوا ہے ) اپنی عظمت اور کبریائی کی معرفت کے حصول کو آسان کرنے کے لئے جو اس کائنات میں میری صفات کے جلوے ظاہر ہوئے (ان جلووں کو بھی قرآن کریم نے آیات کہا) اور تمہیں تنبیہ کر کے انداری پیش گوئیاں جو نازل ہوئیں ان کی حقیقی قدر کو پہچانو۔کہنے والے نے کہہ دیا انا ربکم الاعلى (النزعت : ۲۵) کس خدا کی تلاش میں ہو تم۔سب سے بڑا رب تو میں ہوں۔خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر میری خشیت تمہارے دل میں نہیں ہوگی اور میری بجائے الناس کی خشیت تمہارے دل میں ہوگی تو تم گھاٹے کے سودے کر نے لگ جاؤ گے۔میرے ساتھ تجارت کرو گے تو بغیر حساب کے بدلہ دوں گا۔ان سے تجارت کرو گے تو تمہارا مال بھی لوٹ کے لے جائیں گے۔جیسا کہ دنیا میں ہو رہا ہے اور یاد رکھو۔وَمَنْ لَّمْ يَحْكُمْ بِمَا أَنْزَلَ اللَّهُ جو شخص یا جو