انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 521 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 521

تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث دو ۵۲۱ سورة ال عمران بِئْسَ الْمَصِيرُ کہ وہ شخص جو اللہ کی رضا کے پیچھے چلتا ہے یعنی جو خدا چاہتا ہے وہ کرتا ہے کوئی ایسا کام نہیں کرتا کہ سمجھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ اس سے ناراض ہوگا، ہر وہ کام سمجھتا ہے کہ اللہ خوش ہوگا اللہ کو خوش کرنے کے لئے وہ کام کرتا ہے۔پھر میں سارے حصے نہیں لے رہا اس کے بعض چیزیں لے رہا ہوں آپ کو بات سمجھانے کے لئے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُم دَرَجتْ عِندَ اللہ وہ جماعت وہ اُمت مسلمہ جو خدا تعالیٰ کی رضا کی خاطر خدا کی خواہش کے مطابق اس کی ہدایت کی اتباع میں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں، اعمال صالحہ بجالانے والے ہیں۔هُمْ دَرَجتُ عِندَ اللهِ وہ ایک جیسے درجات رکھنے والے نہیں وہ مختلف درجات رکھنے والے لوگ نہیں اور وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ اور یہ جو چھوٹا درجے کا مومن خدا کا پیارا لیکن درجے میں بڑا کم اس سے ذرا اوپر، اس سے ذرا اوپر سب سے اوپر یہ جو ہے یہ اس لئے نہیں ہے کہ ویسے ہی فیصلہ کر لیا بغیر کسی حکمت اور دلیل کے بلکہ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ہر شخص نے اپنے اعمال کے مطابق ثواب حاصل کرنا اور ایک مقام کو، ایک رفعت کو حاصل کرنا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ ہے اور وہ عالم الغیب ہے وہ ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق، اس کے خلوص کے مطابق، اس کی نیت کے مطابق ، ثواب دے گا اور اسی کے مطابق اس کا ایک درجہ ہوگا۔سارے ایک درجہ کے نہیں ہیں بلکہ ترجیحات ہیں کچھ لوگ خدا کو بہت پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے، کچھ لوگ اس سے کم پیارے لیکن سارے کے سارے ہی خدا کے پیار کی جنتوں میں جانے والے ہیں پھر فرمایا کہ اے وہ لوگوں جو ہمارے اس رسول پر ایمان لائے اور جس کے نتیجہ میں تم نے اپنے عقائد کو درست کیا اور اعمال صالحہ بجالائے اور وہ درجے درجے میں تقسیم ہوئے لیکن میری رضا کی جنتوں میں تم داخل ہوئے۔لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنین ایسے مومنوں جنہوں نے اس طرح میرے پیار کو حاصل کیا ہے تم پر خدا کا احسان ہے کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں ہدایت پانے کی خدا کا پیار حاصل کرنے کی خدا کی رضا کی جنتوں میں جانے کی توفیق عطا کی۔تمہارا احسان نہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ہے اور نہ خدا تعالیٰ پر ہے۔ایک جگہ فرمایا خدا نے لا تمنوا عَلَى إِسْلَامَكُمْ (الحجرات : ۱۸ - احسان نہ جتاؤ مجھ پر کہ ہم مسلمان ہو گئے اور مسلمان ہونے کے بعد جن قربانیوں کا اور جس شر کا اور جس تکلیف کو برداشت کرنے کا اور جس قسم کا جگراتا کرنے کا اور دن کے اوقات میں روزے رکھنے کا اور بھوکے رہنے کے متعلق کئے گئے تھے یہ