انوار القراٰن (جلد ۱)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 520 of 587

انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 520

تغییر حضرت خلیفة المسح الثالث ۵۲۰ سورة ال عمران ایک اور خرابی جو د نیوی سہاروں میں پائی جاتی ہے اور کہیں نہیں پائی جاتی ہے یہ ہے کہ دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب دوسرے لوگ ان کو اپنا سہارا بنا لیں ان کے ساتھ لگ جائیں ان کی خدمات کریں ان کی خوشامد کریں وغیرہ وغیرہ تو ان کو کچھ دنیوی فیض تو ان سے حاصل ہو جاتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ان کے دل میں ان کی محبت پیدا ہو اور جب تک محبت پیدا نہ ہو وہ ان کی پوری شفقت اور ان کے انعاموں میں سے پورا حصہ حاصل نہیں کر سکتے لیکن یہاں یہ بات نہیں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُتَوَلِینَ یعنی جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہیں وہ اس کے محبوب بن جاتے ہیں اور جو شخص اللہ تعالیٰ کا محبوب بن جائے اس کا کوئی دکھ باقی نہیں رہتا اس لئے فرمایا إن يَنْصُرْكُمُ اللهُ فَلا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُ لَكُمْ فَمَن ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ اگر اللہ تعالى تمہاری مدد اور نصرت کرنا چاہے تو کوئی اور طاقت یا ہستی تم پر غالب نہیں آسکتی لیکن اگر وہ تمہاری مدد اور نصرت چھوڑ دے تو خدا کو چھوڑ کر اور کون تمہاری مدد کرے گا اس لئے تمہیں چاہیے کہ اس پر کامل توکل کر کے اس کے محبوب بن جاؤ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ جب تم اس کے محبوب بن جاؤ گے تو اس کی نصرت کو تم حاصل کر لو گے اور تم ایسا نہیں کرو گے تو اس کی نصرت سے تم محروم ہو جاؤ گے اگر تم اس کے محبوب بن جاؤ گے تو تمہیں اس کی نصرت ملے گی اور تمہاری زندگی کا مقصد تمہیں حاصل ہو جائے گا۔اس وقت سب سے بڑی تڑپ ایک احمدی کے دل میں یہ ہے کہ اسلام ساری دنیا میں غالب آئے اس کی یہ تڑپ اور خواہش پوری ہو جائے گی۔(خطبات ناصر جلد دوم صفحه ۳۹۲) b آیت ۱۶۳ تا ۱۶۵ اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللهِ وَ ماونهُ جَهَنَّمُ ، وَبِئْسَ الْمَصِيرُ هُمْ دَرَجتْ عِندَ اللهِ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا * يَعْمَلُونَ لَقَدْ مَنَ اللهُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْ انْفُسِهِمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أَلَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَ إن كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلِلٍ مُّبِينٍ (۱۲۵) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَفَمَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَ اللهِ كَمَنْ بَاءَ بِسَخَطٍ مِنَ اللَّهِ وَ مَأْونَهُ جَهَنَّمُ وَ