انوار القراٰن (جلد ۱) — Page 384
تفسیر حضرت خلیفة المسح الثالث ۳۸۴ سورة ال عمران قف آیت ۲۰ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ وَ مَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا b الْكِتَبَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمُ ، وَمَنْ يَكْفُرُ بِأَيْتِ اللهِ فَإِنَّ اللهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ آج کل قرآن کریم پڑھنے اور سکھانے کے لئے (اس سے متعلق دوسرے مضامین بھی اس میں پڑھائے جاتے ہیں ) جو کل اس یہاں جاری ہے اس کے سامنے میں نے یہ بات رکھی تھی کہ اس محبت کی وجہ سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دل میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تھی اور ان بشارتوں کے طفیل جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے متعلق اللہ تعالی نے دیں اور اسلام کے عالمگیر غلبہ کی پیشگوئیاں ( جو آپ کے ایک روحانی فرزند کے ذریعہ پوری ہوئی تھیں ) آپ کو عطا کیں اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو قرآن کریم کے ایسے علوم سکھائے کہ عقل دنگ اور حیران رہ جاتی ہے۔اس اصولی بات کو سمجھانے کیلئے میں نے کلاس کے سامنے قرآن کریم کی ایک آیت کا ٹکڑا رکھا تھا اور وہ یہ تھا۔اِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ میں نے بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت کے ٹکڑے کے بڑے ہی لطیف حسین اور عجیب مختلف اور متعدد معانی کئے ہیں جو تفسیری معانی ہیں۔اس سلسلہ میں میں نے کلاس کے سامنے جو باتیں اس وقت تک بیان کر دی ہیں وہ یہ ہیں :۔ا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔" إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ یعنی سب دین جھوٹے ہیں مگر اسلام ضمیمہ انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۳۱۴) -۲ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللهِ الْإِسْلَامُ کے یہ معنی ہیں۔دین سچا اور کامل اللہ تعالیٰ کے نزدیک اسلام ہے اور جو کوئی بجز اسلام کے کسی اور دین کو چاہے گا وہ ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا اور وہ آخرت میں زیاں کاروں میں سے ہو گا۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۵)