قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 84 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 84

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) حاصل کلام یہ کہ آیت مذکورہ میں خاص طور پر ان کافروں کی عداوت کا ذکر ہے جو مسلمانوں کو بروقت نماز ادا کرنے میں روک بنتے تھے۔اعتراض آیت نمبر : (e)2 ط اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوا بِايْتِنَا سَوْفَ نُصْلِيْهِمْ نَارًا كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُودُهُمْ بَدَّلْنَهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا لِيَذُوقُوا الْعَذَابَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَزِيزًا حَكِيمًا (سورة النساء،سورۃ نمبر 4 آیت نمبر 57) ط ترجمہ: یقیناً وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا ہے ہم انہیں آگ میں داخل کریں گے۔جب کبھی ان کے چمڑے گل جائیں گے ہم انہیں بدل کر دوسرے چمڑے دے دیں گے تاکہ وہ عذاب کو چکھیں۔یقینا اللہ کامل غلبہ والا (اور ) صاحب حکمت ہے۔وضاحت: قرآن مجید میں انسان کی پیدائش کا یہ مقصد بتایا گیا ہے کہ و خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (3) ۵۷ (سورۃ الذاریات،سورۃ نمبر 51 آیت نمبر 57) 84