قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 56
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) ہے کہ پچھلی صدی میں دنیا کے بعض ملکوں اور علاقوں میں یا جوج و ماجوج اور دجال کی سیاست اور خود مسلمانوں کی اپنی غلطیوں کے نتیجہ میں مسلمان دوسری قوموں سے برسر پر کا ر رہے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔واضح ہو کہ یہ سب کی سب سیاسی لڑائیاں جھگڑے قتل و غارت ہے۔ان کا اسلام اور قرآن سے کوئی بھی تعلق نہیں۔اور اگر انہیں کوئی اسلام کی طرف منسوب کرتا ہے تو وہ سخت غلطی پر ہے۔یہاں یہ سوال پیدا ہوتا تو ہے کہ اسلام کی پرامن تعلیمات کے ہوتے ہوئے ، جہاد کا غلط مفہوم مسلمانوں میں کہاں سے سرایت کر گیا۔اگر تاریخ کا گہرائی سے مطالعہ کیا جائے تو اس سوال کا جواب آسانی سے مل جائے گا۔اسلام کی ابتدائی صدیوں میں اسلام کی غیر معمولی ترقیات کو دیکھ کر دشمنان اسلام سمجھ گئے کہ اب اسلام کا مقابلہ ہمارے بس کی بات نہیں رہی۔دوسری طرف وہ اسلام کو تباہ و برباد اور نا کام و بدنام کرنا چاہتے تھے۔چنانچہ انہوں نے مسلمانوں میں شامل ہو کر کچھ غلط عقائد مسلمانوں میں پھیلانے شروع کئے۔جب یہود اور عیسائیوں نے دیکھا کہ تورات وانجیل میں تو انتہائی جارہانہ اور ظالمانہ تعلیمات بھی دی گئیں ہیں اور اس کے مقابل قرآن کریم میں انتہائی متوازن اور پر 56