قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 48 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 48

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) کی عمر قریبا 76 سال تھی جس طرح سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد خلافت کا نظام شروع ہوا اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ حضرت علی رضی اللہ عنہ خلفائے راشدین تھے اسی طرح حضرت محمد مصطفی صلی اینم کی بعثت ثانیہ کے مظہر حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی وفات کے بعد چودھویں صدی ہجری کے 26 ویں سال مورخہ 25 ربیع الاول 1326 بمطابق 27 مئی 1908 کو ایک دفعہ پھر اللہ تعالیٰ نے خلافت راشدہ کا قیام فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کی سورۃ نور آیت نمبر 56 میں فرمایا ہے کہ تم میں سے جولوگ ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے ان سے اللہ نے پختہ وعدہ کیا ہے کہ ليَسْتَخْلِفَنَّهُمْ کے انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا اسی طرح حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ حضرت امام مہدی جو کہ امتی نبی ہوں گے ان کے بعد ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاج النبوة - منہاج نبوت کے طریق پر خلافت کا نظام جاری ہوگا حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے مطابق جن خلفاء کرام کو مسند خلافت پر متمکن 48