قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے

by Other Authors

Page 7 of 145

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 7

قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) منتقل ہوتا چلا آرہا ہے اور اسکی کوئی مثال دنیا کی کسی کتاب میں نہیں ملے گی اور حفاظت کے اس نظام کو نظر انداز کر کے کوئی اعتراض کرنا پرلے درجے کی جہالت کا ثبوت ہوگا۔قرآن مجید کی حفاظت کا دوسرا طریقہ: آنحضرت ملا سلام کا یہ طریق تھا کہ جو آیات قرآن شریف کی نازل ہوتی جاتی تھیں انہیں ساتھ ساتھ لکھواتے جاتے اور خدائی تفہیم کے مطابق ان کی ترتیب بھی خود مقرر فرماتے جاتے تھے۔اس بارے میں بہت سی حدیثیں وارد ہوتی ہیں جن میں سے مندرجہ ذیل حدیث بطور مثال کے پیش کی جاسکتی ہے: عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ عُثْمَانُ بن عَفَّان رضي الله عنهما كان رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا نَزَلَ عليه شيئى دَعَا بَعْضَ مَن كَانَ يَكْتُبُ فيقول ضَعوا هؤلاء الأيات في سورة الّتي يَذْكُرُ فيها كَذَا وَكَذَا فَإِذَا نَزَلَتْ عَلَيْهِ الآيةُ فَيَقُولُ ضَعُوا هذه الآية في السورة التي يذكر فيها كذا وكذا ( ترمذی وابوداؤ د مسند احمد بحوالہ مشکواۃ ابواب فضائل قرآن) 7