قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے — Page 113
قرآن مجید کا محافظ اللہ تعالیٰ ہے ( قرآن مجید کی 26 آیات پر اعتراضات کے جوابات) اعتراض آیت نمبر : (t)2 ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُوْدَ وَ النَّصْرَى اَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ وَ مَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (سورۃ المائدہ، سورۃ نمبر 5 آیت نمبر 52) ۵۲ ط ترجمہ: اے وے لوگو جو ایمان لائے ہو! یہود اور نصاری کو دوست نہ پکڑو۔وہ ( آپس ہی میں ) ایک دوسرے کے دوست ہیں۔اور تم میں سے جو اُن سے دوستی کرے گا وہ انہی کا ہور ہے گا۔یقینا اللہ ظالم قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔وضاحت ہر مذہب میں تمام افراد ایک جیسے نہیں ہوتے کچھ باوجود اختلاف مذہب کے اعلیٰ اخلاق سے متصف ہوتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے مخالفانہ روش کی وجہ سے مسلمانوں کے تئیں بغض و عداوت رکھتے ہیں وہ ہمیشہ مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے در پے رہتے ہیں بایں وجہ قرآن مجید نے ایسے نقصاں پہنچانے والے یہود و نصاریٰ سے دوری بنائے رکھنے اور دوستی نہ کرنے کی تعلیم دی ہے البتہ یہود و نصاریٰ میں سے جو شریف الطبع ہیں اور اُن سے کسی قسم کی سازش 113