قندیلیں

by Other Authors

Page 89 of 194

قندیلیں — Page 89

پگڑی باندھی ہوئی متقی اور سر کے چند بال پگڑی سے باہر نظر آرہے تھے۔اسی طرح ایک اور موقعہ پر ۱۹۰۷ عید کے دن حضور نے بڑی اچھی طرح سنوار کر گڑی باندھی ہوئی تھی۔ایک شخص دیکھ کر کہنے لگا۔دعویٰ تو اتنا بڑا ہے اور پگڑی اتنی سنوار۔کو باندھی ہوئی ہے۔بزرگ تو سنوار کر پگڑیاں نہیں باندھا کرتے بلکہ بہت سادہ ہوتے ہیں۔اس طرح پہلے آدمی کے لئے پگڑی سنوار کر نہ باندھنا اور دوسرے کے لئے سنوار کر باندھنا ٹھوکر کا باعث ہوا۔) الفضل وار دسمبر وان ) شہزادی کی رخصتی حضرت نواب محمد علی خان رئیس مالیر کوٹلہ فرماتے ہیں۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کے رخصتانہ کی تقریب حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد ہم ۱ مارچ ۱۹۰۹ء کو بروز اتوار منعقد ہوئی حضرت نواب محمد علی خاں صاحب کا بیان ہے کہ رخصتانہ نہایت سیدھی سادی طرز سے ہوا مبارکہ بیگم کے آنے سے پہلے مجھے حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ نے فہرست جہیز بھجوا دی تھی۔اور دو بجے سیدہ اماں جان مبارکہ بیگم صاحبہ کو اپنے ساتھ لے کر میرے مکان پر ان سیڑھیوں کے راستے سے جو میرے مکان اور حضرت اقدس کے مکان کو ملحق کرتی تھیں ، تشریف لائیں ہمیں چونکہ بیت الذکر میں تھا اس لئے ان کو انتظار کرنا پڑا۔اور جب بعد عبادت میں آیا تو مجھ کو بلاکر مبارکہ بیگم صاحبہ بایں الفاظ نہایت بھرائی ہوئی آواز سے کہا میں تیم بیٹی کو تمہارے سپرد کرتی ہوں " اس کے بعد ان کا