قندیلیں

by Other Authors

Page 7 of 194

قندیلیں — Page 7

عرض حال صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر نے عہد باندھا کہ ہم توفیق الہی کم از کم ایک سو کتابیں شائع کر کے حقیقی جشن منائیں گے۔خاکسار کو ایسی کار خیر میں حصہ لینے کی تحریک کرتے ہوئے محترمہ امتہ الباری ناصر صاحبہ سیکرٹری اشاعت نے خواہش کی کہ حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) اور اُن کی اپنی جماعت کے روشن پوشین قابل تقلید واقعات جمع کروں۔بہت دُعاؤں کے بعد بوستان احمد کی سیر شروع کی۔تقویٰ کی باریک راہوں کے ایسے دل لبھانے والے نمونے نظروں کے سامنے رہے کہ سحر زدہ ہو کہ دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو جاتی اور انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا۔جہالت اور ظلمتوں کو دور کر کے علم وآگہی کی روشنی پھیلاتی ہوئی نگاہوں کو خیرہ کر دیتیں اور خاکسار اس چکا چوند میں یہ سوچتی رہ جاتی کہ اس مجموعہ میں کون کون سے روشن چراغ جمع کروں۔میں اعتراف کرتی ہوں کہ اس طرح کے ہزاروں مجموعے بھی پورا حق ادا نہیں کر سکتے۔اس کتاب کی حیثیت تو بس ایسی ہے کہ سیر گلشن کرتے ہوئے چند حسین پھول دامن میں بھر لائی اور اس غرض سے پیش کر دیئے کہ ہم ان کی رنگ و بو کو اپنائیں اور اپنی نہ ندگیاں سنوار لیں اس مطالعے میں دو چیزیں مشترک پائیں۔اول استبقو الخيرات پر پھول دوسرے سے بڑھ کر خوشبو پھیلانے کے لئے جان کی قربانی کے لئے تیار نظر آتا تھا۔