قندیلیں

by Other Authors

Page 5 of 194

قندیلیں — Page 5

پیش لفظ اللہ تعالیٰ کا بیحد فضل واحسان ہے کہ لجنہ اماءاللہ کو صد سالہ بیش تشکر کے موقع پر کتب شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔اس کتاب میں چھوٹے چھوٹے بسبق آموز، انوکھے، دل پر اثر کرنے والے اللہ تعالٰی پر توکل اور اس سے پیار کو بڑھانے والے واقعات درج ہیں جن کو ایک بار پڑھ کر بار بار پڑھنے کو جی چاہتا ہے۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ مرزا غلام احمد قادیانی (آپ پر سلامتی ہو) نے جو نورانی شمعیں روشن کیں اُن کی جگمگاتی روشنی سے تاریخ احمدیت درخشاں ہے۔ان گنت واقعات میں جن میں سے کچھ جمع کئے گئے ہیں۔لجنہ اماءاللہ ضلع کراچی کی سیکرٹری تعلیم محترمہ صوفیہ کام چھ صاحبہ بنت چوہدری رحمت خان صاحب (سابق امام بیت الفضل لندن) نے واقعات اکٹھیے گئے۔رنگ برنگے پھولوں سے یہ شہر تیار کرنے میں بڑی محنت کی ہے۔ان واقعات کو کتابی صورت میں پیش کرنے میں سیکرٹری اشاعت امتہ الباری ناصر اور محترم مولانا عبد الباسط صاحب شاہد (مربی سلسلہ) کی کاوشیں شامل ہیں۔کتاب کو نام قند ہیں عزیزہ نغمہ نے دیا ہے جو احمدیت کا تازہ پھل ہیں۔اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین) اس کتاب میں درج آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بشارت کی طرف خصوصی توجہ دلانا چاہتی ہوں۔دو رو مجھے ہوئے بھائیوں میں سے جو پہل کرے گا اور صلح کا قدم پہلے اٹھائے گا وہ پانچ سو سال پہلے جنت میں جائے گا : رالفضل ۲۵۔اپریل ) اسی طرح حضرت مسیح موعود ( آپ پر سلامتی ہو) کی طرف سے ایک نصیحت آموز واقعہ تحریر ہے جو بیٹی اور داماد دونوں کے لئے یکساں مفید ہے۔