قندیلیں

by Other Authors

Page 29 of 194

قندیلیں — Page 29

۲۹ مہینوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں زمین پر نازل ہونے والا ہے۔پنڈت صاحب نے یہ خط پڑھے بغیر سرہانے تلے رکھ دیا شام کو صحیح کو انہوں نے اسے پڑھنا شروع کیا۔پنڈت صاحب ابھی یہ خط پڑھ ہی رہے تھے کہ زلزلہ آ گیا اور وہ خط پڑھتے پورے اپنے مکان سے باہر آگئے۔اور حضور کے خطا کی بدولت ان کی جان بچ گئی۔اس سے عجیب تر واقعہ خود حضرت مسیح موعود کے ساتھ پیش آیا حضور ہم اپریل ۱۹۰۳ ء کی صبح کو نصرة الحق" یعنی برا بین احمدیہ حصہ پنجم کا مسودہ لکھ رہے تھے۔اس دوران جب " حضور اس الہام تک پہنچے کہ دنیا میں ایک نذیر آیا۔پر دنیا نے اسے قبول نہ کیا لیکن خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دیگا۔" حضور یہ الفاظ لکھ کر اس کے پورا ہونے کا ثبوت درج کرنے کو تھے کہ زلزلہ آ گیا۔(البدر 4 اپریل ۱۹۰۵ء صفحہ ۶ کالم نمبر ۳ ) آپ کے منہ کی بات پوری ہو جا جب حضرت مسیح موعود نے خدا سے علم پا کر اپنے لئے ایک نکاح ثانی کی پیشگوئی فرمائی تو گویہ پیشگوئی بعض شرائط کے ساتھ مشروط تھی مگر پھر بھی چونکہ اس وقت اس کا ظاہری پہلو یہی سمجھا جاتا تھا کہ یہ ایک نکاح کی پیشگوئی ہے اور لڑکی کے والدین اور عزیز و اقارب حضرت مسیح موعود کے سخت خلاف تھے تو ایسے حالات میں حضرت اماں جان نے کئی دفعہ خدا کے حضور رو رو کر دعائیں کیں رو خدایا تو اپنے مسیحا کی سچائی ثابت کر اور اس رشتہ کے لئے خود اپنی طرف سے سامان مہیا کر دے۔“ اور جب حضرت مسیح موعود نے ان سے دریافت کیا کہ اس رشتہ کے ہو جانے