قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 95 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 95

تدرت ثانیہ کا دور اوّل دینے کے لئے حضرت خلیفہ اول نے اسی انجمن کو مقررفرمایا چنانچہ اظہار حقیقت اور خلافت احمد یہ دو ٹریکٹ اس مجلس کے زیر اہتمام شائع ہوئے جن میں اول الذکر ہر دوسریکٹوں کی حقیقت بے نقاب کی گئی تھی۔بیرون ہند جانے والے تمام داعیان الی اللہ بھی اسی مجلس سے تعلق رکھتے تھے اور مکرم چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے یورپ کے سفر کے اخراجات کا اکثر حصہ اس مجلس نے برداشت کیا تھا۔مجلس کے اغراض و مقاصد۔دعا ، استخارہ ، بشارات، دینی خدمات اور حضرت خلیفہ اول کا ارشاد کہ ” میں بھی تمہارے انصار میں شامل ہوں۔“ پر مجموعی نظر ڈالنے سے یہ تصور بھی نہیں ہو سکتا کہ اس مجلس نے خلاف خلافت و احمدیت کسی سرگرمی میں حصہ لیا ہوگا خود اس مجلس کے بعض ایسے ممبروں نے جو دوسرے فریق سے تھے اعلان کیا کہ اس مجلس نے کبھی کسی رنگ میں مرزا محمود صاحب کی خلافت کے لئے پروپیگنڈہ نہیں کیا۔(95)