قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 94
قدرت ثانیہ کا دور اوّل (5) ہر ماہ کے آخر میں اپنے کام کی رپورٹ دے۔(6) اس انجمن کے ممبر رشتہ اتحاد و اخوت کو پختہ کرنے میں ہر ممکن ذرائع بروئے کارلائیں۔(7) تسبیح تجمید اور درود شریف بکثرت پڑھیں۔(8) حضرت خلیفہ امسیح کی فرمانبرداری کا خیال رکھیں۔(9) پنجوقتہ نمازوں میں پابندی کے علاوہ نوافل ،صدقہ اور روزہ کی طرف بھی توجہ رکھیں۔جو صاحب استخارہ مقررہ کے بعد ممبر ہونا چاہیں مجھے اطلاع دیں تا کہ ان کا نام درج کیا جائے و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین۔اعلان از حضرت مرزا محمود احمد صاحب متعنا الله بطول حياته) (الحکم 21/28 فروری 1911ء وبدر 23 فروری 1911 ص 2 کالم 3) انجمن کے ابتدائی ممبروں میں سے بعض بزرگوں کے اسماء مندرجہ ذیل ہیں : 1۔حضرت مولوی محمد سرور شاہ صاحب 2۔حضرت حافظ روشن علی صاحب 3- حضرت منشی الہ دین صاحب گوجرانوالہ 4۔حضرت فرزند علی خان صاحب 5- حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب۔6۔حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال حضرت خلیفہ اول نے اس انجمن کے متعلق محولہ بالا اشتہار کو پڑھ کر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب (خلیفہ ثانی) کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا ”میں بھی آپ کے انصار اللہ میں شامل ہوں۔“ ( بدر 9 مارچ 1911 ) حضرت خلیفہ اول کے زمانے میں قریباً تمام تبلیغی سرگرمیاں اسی انجمن کی رہین منت ہیں۔خلافت اولیٰ کے آخری ایام میں کسی منافق نے اظہار حق‘ نام سے دوٹریکٹ شائع کئے تو ان کا جواب (94)