قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 67
ہیں: قدرت ثانیہ کا دور اوّل پبلک کو گورنمنٹ یا اس کے مقررہ یورپین افسروں کے خلاف اکساتے رہے ہیں۔میں اپنی جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ ایسے اخباروں کو ہر گز نہ خریدیں نہ پڑھیں۔“ (الحکم 18 ستمبر 1908) اسی طرح ایک اور موقعہ پر آپ اخباروں کے مضامین کے متعلق نصیحت کرتے ہوئے فرماتے پس برادران و عزیزان و بزرگان اخبار میں وہ مضمون دو جس میں نفسانیہ خواہشات، سوء ظن، تفرقہ اور امراء پر اعتراض اور اس میں ناعاقبت اندیشی و خود غرضی طمع ، دین الہی سے بے خبری، نفاق جو بد عہدیوں سے پیدا ہوتا ہے اور حکام کی نا عہدی ، ترک افشاء سلام خصوصاً ہندوستان میں یہ دعا معیوب یقین کی گئی ترک جمعہ واجماعات امرا میں ( تکبر ) تعلیٰ کا علاج ہو اللہ تعالیٰ توفیق دے۔“ (الفضل 16 جولائی 1913ء) آپ کے ان ارشادات گرامی کے بعد جن سے معلوم ہوتا کہ آپ اشاعت اسلام کے لئے اخبارات کو نہایت ضروری مفید اور اہم چیز سمجھتے تھے اور ان کی پالیسی کی نگرانی بھی فرماتے تھے۔آپ کے زمانہ میں شائع ہونے والے اخبارات کا مختصر خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔1 - الحكم سلسلہ احمدیہ کا یہ سب سے پہلا اخبار ہے جو 1897 میں حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں شائع ہونا شروع ہوا اور اس کی قیمتی خدمات کی وجہ سے حضرت مسیح موعود نے جسے اپنا ایک باز و قرار دیا۔اور خلافت اولی کے زمانے میں معمولی وقفہ کے علاوہ باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا حضرت خلیفہ اول کی تقاریر اور پر سوز نصائح کے شائع کرنے میں اسے اولیت کا درجہ حاصل ہے۔اس اخبار کے ایڈیٹر سلسلہ کے بہت پرانے پر جوش اور مخلص کارکن حضرت یعقوب علی صاحب عرفانی تھے جنہوں نے باوجود مالی مشکلات اور دیگر مصروفیتوں کے اس اخبار کو جاری رکھا۔آپ کی مساعی جمیلہ کا اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے پر خلوص کام کو دیکھ کر سلطنت حیدرآباد کی ایک شہزادی لیڈی (67)