قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل

by Other Authors

Page 34 of 149

قدرت ثانیہ کا دورِ اوّل — Page 34

قدرت ثانیہ کا دور اوّل حضرت بھائی عبدالرحمان صاحب قادیانی کی روایت میں معتمدین صدرانجمن کے ایک وفد کی طرف سے امر خلافت کی پیشکش کا ذکر ہے۔اس کے علاوہ باغ میں پہنچ کر دوبارہ تمام جماعت کی طرف سے اسی قسم کی ایک درخواست حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے تمام احباب کی طرف سے پیش کی جس کا مضمون یہ تھا: بسم الله الرحمان الرحیم نحمده و نصلی علی رسولہ الکریم الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على خاتم النبيين محمد المصطفى و على مسيح الموعود خاتم الاولياء اما بعد مطابق فرمان حضرت مسیح موعود۔۔۔۔مندرجه رسالہ ” الوصیت“ ہم احمدیاں جن کے دستخط ذیل میں ثبت ہیں اس امر پر صدق دل سے متفق ہیں کہ اول المهاجرین حضرت حاجی مولوی حکیم نورالدین صاحب جو ہم سب میں سے اعلم اور اتفھی ہیں اور حضرت امام کے سب سے زیادہ مخلص اور قدیمی دوست ہیں اور جن کے وجود کو حضرت امام اسوه حسنه قرار دے چکے ہیں جیسا کہ آپ کے شعر چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے سے ظاہر ہے کے ہاتھ پر احمد کے نام پر تمام احمدی جماعت موجودہ اور آئندہ نئے ممبر بیعت کریں اور حضرت مولوی صاحب کا فرمان ہمارے واسطے آئندہ ایسا ہی ہو جیسا کہ حضرت اقدس کا تھا۔اس جگہ ساٹھ کے قریب معززین جماعت کے دستخط ثبت ہیں۔مثلاً حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب شیخ رحمت اللہ صاحب لاہور، حضرت مفتی محمد صادق صاحب، مولانا مولوی محمد احسن صاحب امروہی، سید محمد حسین شاہ صاحب لاہور ، مولوی محمد علی صاحب ، خواجہ کمال الدین صاحب، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب ، حضرت خلیفہ رشید الدین صاحب ، مرزا خدا بخش صاحب، مکرم حضرت شیخ یعقوب علی صاحب (34)