قسمت کے ثمار — Page 94
زیارت و ملاقات کے لئے اور اس کی مقدس صحبت سے فیضیاب ہونے کے لئے محض للہ سفر اختیار کر کے اس کے پاس پہنچتے ہیں ، وہ بھی یقیناً ان بشارات نبوی سے عام معمول سے بڑھ کر حصہ پاتے ہیں۔سال گذشتہ میں سیدنا اما من حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ نصرہ العزیز نے یورپ کے مختلف ممالک کے علاوہ خصوصیت سے مغربی افریقہ کے چار ممالک غانا، برکینا فاسو، بینن اور نائیجیریا اور اسی طرح نارتھ امریکہ میں کینیڈا کا دورہ فرمایا۔حضور انور ایدہ اللہ جب لندن سے روانہ ہوکر غانا میں ورود فرما ہوئے تو آپ نے ائر پورٹ پر اخباری نمائندگان کے سوال کے جواب میں فرمایا: "I have come to see my loved ones" میں یہاں اپنے پیاروں سے ملنے آیا ہوں ,, مومنوں کے امام ، حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے مقدس خلیفہ خامس ایدہ اللہ کے اپنی پیاری جماعت سے ملاقات اور اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے ہزار ہا میل کے یہ لمبے سفر محض اللہ کی رضا کی خاطر تھے اور آنحضرت صال السلام کی بشارت کے مطابق بلاشبہ نہایت درجہ مبارک اور خیر و برکت کا باعث تھے۔جس طرح یہ سفر الہی تائید و نصرت سے معمور غیر معمولی طور پر کامیاب وکامران رہے، ہم اللہ کے فضل واحسان پر نظر کرتے ہوئے یہ کہہ سکتے ہیں بلکہ ہمیں یقین کامل ہے کہ آپ کے ہر قدم پر فرشتے یہ دعا دیتے ہوں گے ” طِبْتَ وَطَابَ مَمْشَاكَ وَتَبَوَّأْتَ مِنْ الْجَنَّةِ مَنْزِلًا ان سفروں میں جس طرح ہزار ہا عشاقانِ خلافت حقہ اسلامیہ احمد یہ اپنے پیارے امام کی زیارت و ملاقات کا شرف پانے کے لئے ، والہانہ ذوق وشوق کے ساتھ ، دور دراز علاقوں سے نہایت مشقت اور تکلیف اٹھا کر اور اپنے کاموں کا حرج کر کے ان مراکز میں پہنچے جہاں حضور انور نے ور ودفرمانا ہوتا تھا وہ داستانِ صدق وصفا اور اخلاص و وفا بہت طویل اور بہت ہی روح پرور اور ایمان افروز ہے۔94