قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 90 of 365

قسمت کے ثمار — Page 90

زمین کے کناروں تک قادیان کی سرزمین سے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کی تحریک کا آغاز ہوا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میرے خدا نے یہ خبر دی ہے کہ : میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا یہ اعلان اور دعویٰ سن کر کم ہی کسی نے یقین کیا ہوگا کہ یہ بات پوری ہوگی کیونکہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ کسی لحاظ سے بھی اس مقام وشہرت کے مالک نہ تھے کہ دنیا یہ مجھ سکتی کہ ان کو عالمی شہرت حاصل ہوگی۔اس کے برعکس صورت حال یہ تھی کہ آپ کے والد صاحب کے پرانے ملنے والے بھی ان سے یہ پوچھتے تھے کہ سنا ہے آپ کے دو بیٹے ہیں۔ایک کو تو ہم بخوبی جانتے ہیں مگر دوسرے کو ہم نے کبھی نہیں دیکھا تو حضور کے والد صاحب ان کو یہ جواب ا کرتے تھے کہ میرا وہ لڑکا تو مسیر ہے، اسے دیکھنا ہو تو مسجد میں جاکر دیکھ لو اسے عبادت اور مطالعہ کتب کے سوا اور کسی کام کا شوق نہیں ہے۔دیا قادیان کے قصبہ کی بھی کوئی شہرت نہ تھی بلکہ اس وقت تو یہ حالت تھی کہ نہ ہی وہاں کوئی ضلعی یا تحصیل ہیڈ کوارٹر تھا، نہ ہی کوئی تجارتی منڈی تھی ، نہ ہی کسی اہم شاہراہ پر واقع تھا کہ وہاں سے گزرتے ہوئے لوگوں کو اس قصبہ کا علم ہوتا۔یہی وجہ ہے کہ جب ابتدائی صحابی حضرت مسیح موعود 90