قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 76 of 365

قسمت کے ثمار — Page 76

ہوں بندہ مگر میں خدا چاہتا ہوں“ انسانی پیدائش کا مقصد خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے قرب کا حصول ہے۔سلسلہ احمدیہ کے قیام کی بھی یہی غرض ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ نے اس گروہ کو اپنا جلال ظاہر کرنے کیلئے اور اپنی قدرت دکھانے کے لئے پیدا کرنا اور پھر ترقی دینا چاہا ہے تا دنیا میں محبت الہی اور تو بہ نصوح اور پاکیزگی اور حقیقی نیکی اور امن اور صلاحیت اور بنی نوع انسان کی ہمدردی کو پھیلا دے۔“ (روحانی خزائن جلد 3 - ازالہ اوہام صفحہ 562) سلسلہ عالیہ احمدیہ میں شامل ہونے کے شرائط میں یہ شرط بھی شامل ہے کہ: ہر حال رنج و راحت اور عسر اور میسر اور نعمت اور بلاء میں خدا تعالیٰ کے ساتھ وفاداری کرے گا اور بہر حالت راضی بقضاء ہوگا اور ہر ایک ذلت اور دکھ کے قبول کرنے کیلئے اس کی راہ میں تیار رہے گا۔“ (اشتہار تکمیل تبلیغ 12 جنوری 1889ء) حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد بنلی نے ایک دوست کو جو اپنی فطری سعادت کی وجہ سے جماعت میں شمولیت کی سعادت حاصل کر رہے تھے نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: تقوی اللہ کو اپنا شعار بنا ئیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ کی 76