قسمت کے ثمار — Page 51
عشاء تک ماسوائے کھانوں اور نمازوں کے وقفہ کے لگاتار جاری رکھتے۔ہم اس کمرہ میں کام کیا کرتے تھے جو مسجد مبارک کی چھت پر شمالی جانب کھلتا ہے۔کھانا حضور بنیشن کے گھر سے آتا اور اسی کمرہ میں کھایا جاتا تھا جہاں ہم کام میں مصروف ہوتے۔ہم صرف نمازوں کے اوقات میں کمرے سے باہر نکلتے اور ایک دوسرے سے جدا ہوتے تھے۔ی مجلس چند ضروری وقفوں کے علاوہ تقریباً سترہ گھنٹے روزانہ رہتی تھی۔میں محنت وسرگرمی اور انہماک کے وہ دودن جو بیک وقت پر مسرت و پرسکون تھے کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔۔۔حضرت صاحب بذات خود گوہر تیزی سے گزرنے والے لمحے سے زیادہ سے زیادہ اور بہتر سے بہتر فائدہ حاصل کرنے کیلئے مضطرب تھے اور اس امر کا حصول آپ کیلئے آسان تھا لیکن اس کے باوجود آپ ہر ایک کے آرام کے لئے بہت متفکر رہتے تھے۔آپ نہ صرف اپنے عالی ظرف اور لطیف مزاح کے ذریعہ ہمیں مسرور رکھتے بلکہ خود بھی کام کی تکمیل میں ہماری مدد فرماتے۔میں اپنے بارے میں پورے وثوق سے کہتا ہوں اور ایسا ہی مجھے یقین ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا خیال ہوگا کہ ہر طویل دن کے اختتام پر ہم اسی طرح خوش و خرم باہر آتے جس طرح کام شروع کرنے کے وقت ہوتے تھے۔جب بھی مجھے حضرت صاحب بنی الشحن کے ساتھ کام کرنے کا شرف حاصل ہوا میں نے ہر دفعہ لطف و سرور کا ایک عجیب تجربہ مشاہدہ کیا۔آپ بیٹھ کی پر نور شخصیت میں اخلاقی و روحانی تقویت دینے کی بے پناہ طاقت موجود ہے اور آپ مینی ون کا بے پناہ کام کرنے کا جذبہ جو ہم نے آپ کے ساتھ کام کرنے کے دوران مشاہدہ کیا بہت زیادہ اثر انگیز ہے۔" تحدیث نعمت - ص 210 211 ) الفضل انٹرنیشنل 23 جنوری 2004ء) 00 51