قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 339 of 365

قسمت کے ثمار — Page 339

احمدیت نھال سے آئی۔۔۔ہمارے دادا نے اپنے بیٹے کے احمدی ہو جانے کا بہت برا منایا۔سخت ناراض ہوئے۔غصہ میں آکر والدین کو سخت زدوکوب کیا۔والدہ کے تمام زیورات اتر والئے اور دونوں کو اپنے مکان سے نکال دیا۔میرے والد صاحب نے گاؤں کے دوسرے حصہ میں ایک مکان لے کر رہائش اختیار کر لی اور پرچون کی دکان شروع کر دی اور بھی کاروبار تھا۔گاؤں بھر میں یہی اکیلا گھرانہ احمدی تھا اور ہر قسم کے طعن و تشنیع اور تشدد کا نشانہ تھالیکن ایمان کی لذت کے نتیجہ میں وہ یہ سب باتیں خندہ پیشانی سے برداشت کرتے رہے۔“ 66 اپنے بزرگ والدین کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مولوی صاحب فرماتے ہیں: سخت مصیبت کے سالوں کے دوران میری ولادت ہوئی اور میرے والد صاحب نے نہایت خلوص سے مجھے وقف کر دیا۔میں جب بھی اپنے والدین کے حالات پر غور کرتا ہوں اور ان کی انتہائی غربت اور تکلیف کے باوجود ان کے اس جذ بہ پر نظر کرتا ہوں کہ وہ ان حالات میں بصد شوق اپنے پہلے بچے کو خدمت دین کیلئے وقف کر دیتے ہیں تو مجھے کچھ کچھ اس یقین اور ایمان کا اندازہ ہوتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غریب سے غریب ایمانداروں میں پیدا کر دی تھی۔“ اس طرح کی پیاری پیاری باتوں سے شروع ہو کر اس کتاب میں حضرت مولانا صاحب کی زندگی بھر کی شاندار خدمات دینیہ اور کامیاب زندگی کے احوال جن میں حضرت مولانا صاحب کے خطاب۔مناظرے تعلیمی و تدریسی خدمات برصغیر ہند و پاک کے علاقہ کے دینی ضروریات کیلئے کئے گئے سفر۔بنگلہ دیش میں تربیتی وعلمی خدمات۔یورپ اور ایران کے سفروں کی دلچسپ روئیداد بیان ہے۔اکثر واقعات حضرت مولانا صاحب کی زبانی بیان ہوئے ہیں بعض باتیں ان کے شاگردوں اور مداحوں کی زبانی بھی ہیں جن میں حضرت مولانا صاحب کے دینی شغف اور ذوق 339