قسمت کے ثمار — Page 315
قدرت کی نعمتوں کا ضیاع برطانوی پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ملک میں بہت سی غذائی اشیاء ضائع کر دی جاتی ہیں۔ایک جائزہ کے مطابق قریباً 700 پونڈ کی خوراک ایک خاندان ایک سال میں ضائع کرتا ہے۔اس رپورٹ میں ہمیں بڑے شہروں میں جائزہ لینے کے بعد پتہ چلا ہے 884 پونڈ سے 514 پونڈ کی اشیائے خوردونوش کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دی جاتی ہیں۔اس جائزہ میں بتایا گیا ہے کہ دو درجن سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کھانے پینے کی چیزوں میں سے قریباً 40 فیصد انسانی استعمال میں نہیں آتیں۔سلاد کا اکثر حصہ ضائع ہو جاتا ہے اسی وجہ سے کئی سٹور سوچ رہے ہیں کہ بڑی مقدار کے پیک جو عام طور پر چھوٹے پیک سے بہت سستے ہوتے ہیں یا تو مہنگے کر دیے جائیں یا تیار ہی نہ کئے جائیں۔سیب جو سب سے زیادہ خریدے جاتے ہیں اور انگور جو بہت پسند کئے جاتے ہیں، کیلے اور اور نج جو زیادہ کھائے جاتے ہیں گھروں میں بڑی مقدار میں ضائع ہو جاتے ہیں۔اس رپورٹ میں یہ حیران کن انکشاف کیا گیا ہے کہ متعد دکھانے کی اشیاء جو پیکٹوں اور ڈبوں میں بند ہوتی ہیں بغیر کھولے ہی ضائع کر دی جاتی ہیں۔سب سے زیادہ ضائع ہونے والی خوراک بازار سے تیار حاصل کی جانے والی کھانے کی اشیاء ہیں۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہماری کھانے کی صلاحیت اور استعداد ہماری خریداری اور 315