قسمت کے ثمار — Page 306
ہمیں اس قسم کے داعی الی اللہ کی ضرورت ہے۔ایک محمد دین اگر آج ہم سے جدا ہوتا ہے تو خدا کرے کہ لاکھوں کروڑوں محمد دین پیدا ہوں کیونکہ آج دنیا کو ایک یا دو یا سویا ہزار محمد دین سے کامیابی نصیب نہیں ہوسکتی۔دنیا کے تقاضے بہت وسیع ہیں اور دنیا کی بیماریاں بہت گہری ہو چکی ہیں اس لئے خدا کی طرف بلانے والے اور خدا کے نام پر شفا بخشنے والے لاکھوں اور کروڑوں کی ضرورت ہے۔خدا کرے کہ ہر احمدی مرد اور ہر احمدی عورت ، ہر احمدی بچہ اور ہر احمدی بوڑھا اس قسم کا ایک پاکباز اور پاک نفس داعی الی اللہ بن جائے جس کی باتوں میں قوت قدسیہ ہو۔جس کی آواز میں خدا تعالیٰ کی طرف سے صداقت اور حق کی شوکت عطا کی جائے۔جس کی بات کا انکار کرنا دنیا کے بس میں نہ رہے۔اس کے دم میں خدا شفا رکھے اور وہ روحانی بیماریوں کی شفاء کا موجب بنے۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔“ (خطبہ 11۔3۔83 مطبوعہ الفضل-1983-6-5) الفضل ربوہ 7 جون 1997ء) 306