قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 294 of 365

قسمت کے ثمار — Page 294

کی دی ہوئی توفیق سے آپ نے نو جوانی کے زمانہ میں تجربہ کار داناؤں اور بزرگوں کی طرح قیادت فرمائی اور بڑھاپے میں بھی آپ کا خداداد جوش و ولولہ جوانوں کیلئے باعث رشک تھا۔اس سارے لمبے عرصہ میں آپ نے جماعت کی ایک چوکس و بیدار رہنما کی طرح ہر پہلو سے تربیت فرمائی۔جماعت کی روحانی و اخلاقی بہتری، جماعت کی علمی و عملی ترقی ، جماعت کی عددی ترقی ، جماعت کے مخالفوں کی مخالفت کا مقابلہ ، جماعت کی اقتصادی، معاشی اور معاشرتی ترقی و بہتری اور جماعت کے موجود افراد اور آنے والی نسلوں کی روحانی و اخلاقی بہتری غرضیکہ ہر پہلو سے نگرانی وراہنمائی کا حق ادافرمایا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو غیر معمولی قوت حافظہ اور فہم و فراست سے نوازا تھا۔افراد جماعت کی اکثریت اس خوشگوار حقیقت سے لطف اندوز ہوتی تھی کہ پیارے آقا اس ادنی خادم سلسلہ کو بھی بخوبی جانتے اور پہچانتے ہیں۔ایسے بے شمار واقعات اور مثالیں ملتی ہیں کہ جب کسی ملاقاتی نے یہ سمجھ کر اپنا تعارف کروانا شروع کیا کہ آپ مجھے نہیں جانتے ہوں گے تو حضرت صاحب نے ان کے تعارف کروانے سے قبل ہی نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اعزہ واقارب کی خیریت دریافت کرنے کے علاوہ کسی گزشتہ ملاقات یا خط و کتابت کے حوالہ سے بات شروع فرما دی۔اس قسم کی مثالیں بھی کثرت سے ملتی ہیں کہ جلسہ سالانہ یا ایسی ہی کسی اور جماعتی تقریب پر امیر جماعت یا پرائیویٹ سیکرٹری صاحب نے کسی کا جلدی میں یا کسی غلط نہی سے غلط تعارف کروا دیا تو حضرت صاحب نے خود اس کی تصحیح فرما کر سب کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ایک مشہور حکیم صاحب جن کا ہماری جماعت سے تعلق نہ تھا حضرت صاحب کی بیماری اور کمزوری کے دنوں میں یہاں ربوہ ملاقات کیلئے تشریف لائے۔حضرت صاحب نے اور باتوں کے علاوہ یہ بھی فرمایا کہ حکیم صاحب ہم نے آپ کو اپنی ایک عزیزہ کے علاج کیلئے قادیان بلایا تھا۔اور اللہ کے فضل سے آپ کے علاج سے فائدہ بھی ہوا تھا۔حکیم صاحب کا بیان تھا کہ میں اپنی زندگی کا یہ اہم واقعہ بالکل بھول چکا تھا اور آپ کے یاد دلانے پر 294