قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 259 of 365

قسمت کے ثمار — Page 259

اکیلے رہے۔60 سال سے زیادہ شادی شدہ زمانہ میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہی رہے۔میاں بیوی کی باہمی محبت اور ہم آہنگی مثالی تھی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو سات بیٹوں اور دو بیٹیوں سے نوازا جو آپ کے جنازہ میں شامل تھے۔برادرم مبارک احمد صاحب وفات کی اطلاع ملنے پرلندن سے آکر جنازہ میں شامل ہوئے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک کثیر العیال واقف زندگی کی مالی حالت کا اندازہ کرنا کوئی مشکل امر نہیں ہے تاہم اللہ تعالیٰ کے فضل سے عمر بھر سفید پوشی بلکہ خوش پوشا کی کے ساتھ ساتھ عزت نفس کا بھی خوب خیال رکھا اور بڑے وقار اور احترام کے ساتھ زندگی بسر کی۔چچا جان کی آخری بیماری بہت لمبی ہوگئی ایک سال سے زیادہ عرصہ بے ہوشی کے عالم میں بستر پر گزارا۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری چچی جان اور ان کی اولاد نے خوب خدمت کی۔فجزاهم الله احسن الجزاء۔259 (روزنامه الفضل 9 جون 1995ء)