قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 233 of 365

قسمت کے ثمار — Page 233

ہمارا رمضان اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان کا بابرکت مہینہ ایک دفعہ پھر ہماری زندگی میں جلوہ افروز ہو رہا ہے۔یہ مہینہ جو اپنے جلو میں ہر قسم کی عبادتوں میں ذوق وشوق میں اضافہ لے کر آتا ہے اور ہر مخلص مسلمان کو یہ موقع بہم پہنچاتا ہے کہ وہ زندگی بھر کی سستیوں ،غفلتوں اور گناہوں سے تو بہ کر کے خدا تعالیٰ کی رضا کے مواقع سے فائدہ اٹھا کر ایک معصوم و بے گناہ بچے کی طرح ہو جائے۔اور تھوڑی سی مزید توجہ، کوشش اور خلوص سے کام لیتے ہوئے آئندہ زندگی کو پاک وصاف یعنی متقیوں کی سی بنالے۔قادیان میں بچے اور نوجوان ہی نہیں بزرگوں کو بھی بڑے شوق سے کسی مسجد کی چھت پر یا کسی کھلے میدان میں چاند کی تلاش میں کوشاں دیکھا جا سکتا تھا۔رمضان کے شروع ہوتے ہی بلکہ اس سے بھی کچھ پہلے بچے یہ اصرار شروع کر دیتے تھے کہ ہمیں روزہ رکھنے کے لئے جگایا جائے۔اگر والدین بچے کی کم عمری کی وجہ سے اسے سمجھاتے کہ بچے تو روزہ نہیں رکھ سکتے تو پھر بھی ان کا یہ اصرار ضرور جاری رہتا تھا کہ ہمیں سحری کے لئے ضرور جگائیں اور بالعموم وہ اپنے شوق اور اصرار کی وجہ سے اور اس وجہ سے بھی کہ ان کے بزرگ بھی تو یہی چاہتے تھے کہ بچوں کو صبح اٹھنے، تہجد اور نماز میں شامل ہونے کی لت لگ جائے۔سحری و افطاری کے حسب توفیق اہتمام کا ذکر کرنے کی تو چنداں 233