قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 232 of 365

قسمت کے ثمار — Page 232

کے لئے گریہ وزاری کرتے ہوئے اور کہاں مل سکتے تھے!! احمد یہ چوک میں صرف ہندوستان کے دور ونزدیک سے ہی نہیں غیر ممالک کے باہم مخالف بلکہ متضاد حالات و عادات والے لوگ احمدیت کی برکت سے جب وہاں جمع ہوتے تو ایمانی قوت و بھائی چارے کا بے مثال مظاہرہ دیکھنے میں آتا۔دسمبر کے آخری ہفتہ میں یہ روح پرور ، ایمان افروز نظارہ اپنی غیر معمولی شان سے ایک دفعہ پھر روحانی خزائن و برکات کے جلوے دکھانے والا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے امسال جلسہ سالانہ قادیان میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی شمولیت اس کی برکات میں اور زیادہ اضافہ کی باعث ہوگی۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ جب قادیان کے جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے تھے تو جماعت کے افراد نے تو آپ کی بابرکت موجودگی سے خوب خوب استفادہ کیا ہی تھا ، قادیان کے غیر مسلموں نے بھی اپنی آنکھوں سے جو نظارے دیکھے وہ آج تک ان کو بھلا نہیں سکے اور بڑی حسرت سے ہر سال احمدیوں سے پوچھتے رہے کہ آپ کے امام دوبارہ کب آ رہے ہیں؟ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہندوستان کے احمدیوں اور قادیان کے درویشوں کی دعاؤں کو اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی موجودگی سے جلسہ کی برکتوں اور شان کو چار چاند لگ رہے ہیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ اپنی شان، اپنی کامیابی ، اپنی برکات ،اپنے نیک اثرات اور غیر معمولی فوائد کی وجہ سے جماعت کی تاریخ میں ایک تاریخی اور یادگار جلسہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔انشاء اللہ تعالی۔232 الفضل انٹرنیشنل 16 دسمبر 2005ء)