قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 221 of 365

قسمت کے ثمار — Page 221

سید نا آنحضرت صلی شما دیپلم کا فیصلہ ستمبر کا مہینہ جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ستمبر 1974ء میں پاکستان میں جماعت کے خلاف ایک ایسا طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا کہ شر پسندوں نے غریب احمدیوں کی عمر بھر کی کمائی کو لوٹ کر ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا اور بعض جگہ تو تباہی و بربادی کے اس طرح کے روح فرسا واقعات کو کافی نہ سمجھتے ہوئے قتل و خونریزی بھی کی گئی اور اس میں بہیمیت کا یہ حال تھا کہ جب کسی قریب المرگ مقتول کے منہ میں پانی ٹپکانے کی ضرورت تھی تو اس میں پانی کی بجائے ریت ٹھونسی گئی اور اس طرح کوشش کی گئی کہ ذکر الہی اور کلمہ طیبہ سے تر زبان کو جلد خاموش اور خشک کر دیا جائے۔جہاں تک جماعت پر مظالم کا تعلق ہے تو یہ جماعت کے لئے کوئی نئی بات نہ تھی کیونکہ ان مظالم سے پہلے بھی اور ان کے بعد بھی کبھی پاکستان میں کبھی بنگلہ دیش میں کبھی انڈونیشیا میں اور کبھی دنیا کے کسی اور حصہ میں یہ سلسلہ چلتا ہی رہتا ہے۔اور احمدیوں کو مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِی کے مطابق خدا تعالیٰ کی خاطر قربانیاں پیش کرنے کی سعادت ملتی رہتی ہے۔جیسا کہ احباب جماعت اور تاریخ مذاہب سے واقفیت رکھنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ 1934ء میں قادیان میں ایک بہت بڑے پیمانے پر مخالفین نے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا اور اس جگہ پر تعلی بھی کی گئی کہ ہم نے احمدیت کو ختم کر دیا ہے اور احمدیت کا نام ونشان بھی نہیں ملے گا۔بعض 221