قسمت کے ثمار — Page 200
اطاعد احترام نظام خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کو قائم ہوئے ایک سوسال سے زیادہ ہو چکے ہیں۔اس سارے عرصہ میں جماعت باوجود شدید مخالفت کے برابر ترقی کے رستہ پر گامزن رہی۔ہمارے مخالفوں نے اپنی مخالفت کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے ہمارے خلاف بہت سے جھوٹے الزامات اور بے بنیا داعتراضات کئے اور ہر وہ طریق اختیار کیا جو سچائی کے مخالف سچائی کا رستہ روکنے کے لئے اختیار کرتے ہیں حد تو یہ ہے کہ مخالفت کی آگ کو بھڑ کانے کے لئے یہ اعتراض بھی کیا گیا کہ ہمارا كلمه لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله نہیں بلکہ کچھ اور ہے۔حالانکہ ہماری جماعت کا بچہ بچہ اس بات کو بخوبی جانتا ہے کہ ہم اس کلمہ پر ایمان رکھتے اور دل و جان سے اپنے آقا محم لا یا یہ تم پردن رات درود پڑھتے اور سلام بھیجتے ہیں۔اس شدید تعصب اور دشمنی کے باوجود ہمارے مخالف بھی اس بات کا ضرور اعتراف کرتے ہیں کہ اس جماعت کا نظام اور باہم اتحاد بہت اچھا اور مثالی ہے۔آنحضرت صلی سیستم کی بتائی ہوئی خبروں اور پیش گوئیوں کے مطابق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کے حکم سے اس سلسلہ کی بنیاد رکھی۔جماعت نے اس بنیاد پر کام کرنا شروع کیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اب ہمارا نظام، خلافت کی برکت سے بڑی عمدگی سے جاری ہے۔ہمارا پیارا امام دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کرتا اور جماعت کی کسی بھی قسم کی 200