قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 192 of 365

قسمت کے ثمار — Page 192

صحافیوں اور معززین سے باتیں کرتے ہوئے اس عزم وارادہ کا اظہار فرما یا تھا کہ ہم اس قصبہ کو ایک خوبصورت سرسبز قصبہ بنا دیں گے اور پہاڑیوں پر بھی سبزہ اگانے کی کوشش کریں گے (اگر تعصب کی آندھی سے ربوہ اور اس کا ماحول متاثر نہ ہوا ہوتا تو اب تک یہ کام پورا ہو چکا ہوتا۔بہر حال دیوانے اس ویرانے کو آباد کرنے کی کوشش میں برابر لگے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی محنت کے اچھے نتائج پیدا فرمارہا ہے۔) جامعہ احمدیہ قدیم اور جامعہ احمدیہ جدید کی شاندار عمارات جن کی توسیع کا کام بھی بڑے پیمانہ پر جاری ہے بہت ہی خوشکن ہے۔اس مادر علمی سے تعلق کی وجہ سے پرانی یادیں تازہ ہوکر شکر کے جذبات میں اضافہ کا باعث بنتی رہیں۔ہر دو جامعہ میں وہاں کے پرنسپل صاحبان کی مہربانی اور عزت افزائی سے طلبہ سے ملنے اور باتیں کرنے کی خوشی بھی حاصل ہوئی۔اسی طرح مکرم برادرم جمیل الرحمان صاحب رفیق اور مکرم برادرم بشیر اختر صاحب کی سواحیلی کلاسوں کے طالب علموں سے مل کر بھی خوشی ہوئی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے یہ زیر تربیت نوجوان مبلغین بہت اچھے علمی ماحول میں اپنے علم میں اضافہ اور غیر ملکی زبانوں کو سیکھ کر دنیا میں دین اسلام کی اشاعت وتبلیغ کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کی محنت و کوشش میں برکت عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ مقبول خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹرنیشنل 13 مئی 2005ءصفحه (13) 192