قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 173 of 365

قسمت کے ثمار — Page 173

کے تحت سینکڑوں مستحق بیتامی کی کفالت ہورہی ہے۔ایسے مستحق بچوں کی نگرانی وتربیت کے لئے مقامی مربی اور عہدیداران جماعت کے علاوہ مرکزی مربی صاحبان بھی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔بچوں کی والدہ بھی تربیت کی بنیادی خدمت کی ذمہ داری اٹھاتی ہیں اور اس طرح مل جل کر بچوں کی کفالت و تربیت کے نہایت ضروری اور مشکل کام کو بہتر رنگ میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے دوسرے جماعتی کاموں کی طرح یہ کام بھی خوشکن نتائج پیدا کر رہا ہے اور ایسے کئی بچے جنہوں نے اس سکیم سے استفادہ کیا اب معاشرہ پر بوجھ بنے رہنے کی بجائے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور معز ز عہدوں پر فائز ہو کر اپنے خاندان، جماعت اور ملک وقوم کی مفید خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔173 الفضل انٹرنیشنل 15 اپریل 2005ء)