قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 160 of 365

قسمت کے ثمار — Page 160

پیش گوئی مصلح موعود کا پس منظر اور عظمت پیشگوئی مصلح موعود اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے عظیم پروگرام کا ایک حصہ ہے۔تاہم فوری طور پر اس کا ایک ذریعہ یا سبب قادیان کے معز ز غیر مسلموں کی مندرجہ ذیل درخواست تھی : وو۔۔۔جس حالت میں آپ نے لندن اور امریکہ تک اس مضمون کے رجسٹری شده خط بھیجے ہیں طالب صادق ہو اور ایک سال تک ہمارے پاس آکر قادیان میں ٹھہرے تو خدا تعالیٰ اس کو ایسے نشان درباره اثبات حقیقت اسلام ضرور دکھائے گا کہ جو طاقت انسانی سے بالا تر ہو۔سو ہم لوگ آپ کے ہمسایہ اور ہم شہری ہیں لندن اور امریکہ والوں سے زیادہ تر حق دار ہیں اور ہم آپ کی خدمت میں قسمیہ بیان کرتے ہیں کہ ہم طالب صادق ہیں۔۔۔ہم لوگ ایسے نشانوں پر کفایت کرتے ہیں جن میں زمین و آسمان کو زیروزبر کرنے کی حاجت نہیں اور نہ قوانین قدرتیہ کے توڑنے کی کچھ ضرورت ہے۔ہاں ایسے نشان ضرور چاہئیں جو انسانی طاقتوں سے بالا تر ہوں۔جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ وہ سچا اور پاک پر میشر بوجہ آپ کی راستبازی دینی کے عین محبت اور کرپا کی رو سے آپ کی دعاؤں کو قبول کر لیتا ہے اور قبولیت دعا سے قبل از وقوع اطلاع بخشتا ہے یا آپ کو اپنے بعض اسرار خاصہ پر مطلع کرتا ہے یا ایسے عجیب 160