قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 159 of 365

قسمت کے ثمار — Page 159

جماعت کے مخالف ہمیشہ یہ تعلی کیا کرتے ہیں کہ ہم ہر جگہ مرزائیوں کا تعاقب کریں گے۔جہاں تک انسانی کوشش کا تعلق ہے انہوں نے اس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں چھوڑی مگر پیچھے مڑکر دیکھنے سے یہی نظر آتا ہے کہ وہ مخالفت میں جائز و نا جائز کی حدود کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بھی نا کامی کے سوا کچھ حاصل نہ کر سکے اور جماعت کی ترقی میں کسی طرح کی روک نہ ڈال سکے۔کیونکہ جماعت تو آسمانی مدد سے آگے بڑھ رہی ہے اور یہ لوگ ہمارے تعاقب میں وہاں تک رسائی نہیں پاسکتے۔آسمانی میں، عدو میرا زمینی، اس لئے میں فلک پر ہوں، اُس کو ہے بل کی تلاش الفضل انٹرنیشنل 3 فروری 2006ء) 159