قسمت کے ثمار — Page 144
متکبر کون ہے؟ سے دور انسان کو نیکیوں سے محروم کرنے ، بدیوں پر دلیر کرنے اور خیر و برکت کے مواقع کرنے میں تکبر کا سب سے زیادہ دخل ہوتا ہے۔یہ تکبر زیادہ مالدار ہونے کا ہوسکتا ہے، یہ تکبر زیادہ طاقتور ہونے کا ہوسکتا ہے، یہ تکبر زیادہ خوبصورت ہونے کا ہوسکتا ہے، یہ تکبر زیادہ عالم ہونے کا ہوسکتا ہے، یہ تکبر عالی نسب اور کسی مشہور خاندان سے ہونے کا ہوسکتا ہے۔غرضیکہ تکبر کا شیطانی وسوسہ بے شمار ظاہر اور مخفی طریقوں سے انسان پر حملہ کر کے اسے اشرف المخلوقات اور احسن تقویم سے گرا کر اسفل السافلین میں شامل کر دیتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمیشہ ہی بڑے غور سے، بڑی توجہ سے، بڑے فکر سے، بڑی رقت وخشیت سے یہ محاسبہ جاری رہے کہ کسی قسم کا تکبر کا کوئی پہلو دیمک کی طرح ہماری نیکیوں کو بر باد تو نہیں کر رہا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام تکبر سے بچنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے۔خدا تعالیٰ کا رحم ہر ایک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا نہیں۔شیطان بھی موحد ہونے کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا جب اُس نے توہین کی 144