قسمت کے ثمار

by Other Authors

Page 120 of 365

قسمت کے ثمار — Page 120

وطاقت سے بڑھ کر خرچ کرتا ہے وہ یقیناً اسلامی تعلیم کی روح کے خلاف عمل کرتا ہے۔اس لئے زیادہ اخراجات کی ذمہ داری مذہب پر نہیں بلکہ صحیح مذہبی طریق کو چھوڑنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔اس جگہ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہم ہمیشہ مستعد اور چوکس رہیں کہ ہمارے معاشرہ میں غلط رسوم و رواج راہ پا کر ہمیں جادہ استقامت اور صراط مستقیم سے دور نہ کر دیں۔ہمارے ہاں بھی رسم ورواج کی چکا چوند سے متاثر و مرعوب ہو کر بعض لوگ اس طرف جھک جاتے ہیں اور اس کی وجہ سے اسلامی روایات کو ترک کرنے کی غلطی کا ارتکاب کرنے کے ساتھ ساتھ غلط نمونہ قائم کرنے اور بے جا اسراف وفضول خرچی سے احمدی مسلم معاشرہ کو نقصان پہنچانے لگتے ہیں۔اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے گھروں میں ہر قسم کی غلط رسوم اور رواج کے خلاف جہاد کیا جائے کیونکہ یہ رسوم مذہبی روح کے خلاف ہونے کی وجہ سے انسان کو مذہب سے دور کر کے طرح طرح کی اور بھیانک خرابیاں پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ اسلامی شریعت و احکام پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”نکاح کے معاملہ میں کئی لوگ کئی وجوہات سے احکام شریعت کو توڑتے ہیں۔۔۔کہیں تنگ و ناموس کا ذکر ہوتا ہے تو کہیں قومیت اور ذات کا خیال ہوتا ہے۔کہیں دولت مندی اور خوش حالی کو دیکھا جاتا ہے۔۔۔بغرض بہت سی اس قسم کی باتیں ہیں کہ شادی کے معاملہ میں شریعت کی خلاف ورزی کی جاتی ہے حالانکہ یہ ایسا معاملہ ہے کہ اس کے متعلق بہت زیادہ احتیاط کے ساتھ شریعت کی پابندی کرنی چاہئے۔“ الفضل 8 نومبر 1920 ء ) الفضل انٹرنیشنل 1 اکتوبر 2004ء) 120