قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 3 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 3

قواعد جماعتی انتخابات لئے مختلف مقامات میں قائم کی جائیں گی صدر انجمن احمدیہ ، ناظران اور افسران صیغہ جات کی نگرانی اور ہدایات کے ماتحت ہوں گی۔اور ایسی انجمنوں کو صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے اس بات کی تصدیق میں ایک۔سرٹیفکٹ ) عطا کی جائے گی کہ وہ صدر انجمن احمدیہ کی شاخ ہیں۔قاعدہ نمبر (292)۔ہر مقامی انجمن کا فرض ہوگا کہ مقامی جماعت کے نام افراد (مرد - عورت - بالغ - نابالغ ) کا مقررہ فارم پر ایک رجسٹر میں اندراج کرے۔( نظارت علیا کی طرف سے جو تجنید کا پر فارمہ بھجوایا گیا ہے اُس کو مکمل کر کے مقامی جماعت میں رکھا جائے اور ایک نقل نظارت علیا میں بھجوائی جائے۔) قاعدہ نمبر (293)۔جو امور انتظام جماعت یا فرائض امارت کے ساتھ تعلق رکھتے ہوں ان میں مقامی جماعت کے افراد کو مقامی امیر صدر کی اطاعت کرنی ضروری ہوگی۔قاعدہ نمبر (296)۔جائز ہوگا کہ ایک سے زیادہ مقامات کی مقامی انجمنوں کو ملا کر حلقہ وار یا ضلعی یا علاقائی یا صوبائی یا ملکی انجمنوں کا نظام قائم کیا جائے۔اس صورت میں ان میں سے ہر نظام اپنے سے بالا نظام کے 3