قواعد جماعتی انتخابات

by Other Authors

Page 35 of 40

قواعد جماعتی انتخابات — Page 35

لئے مرکزی نمائندے مقرر کر کے اطلاع دی جائے گی اور وہی اپنی نگرانی اور صدارت میں انتخاب کروائیں گے۔9۔نائب امیر ضلع کی تقرریوں کے تعلق سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ انور اللہ بنصرہ العزیز کی ہدایت موصول ہوئی ہے کہ انڈیا میں جہاں جہاں امیر ضلع مقرر ہیں وہاں جائزہ لے کر ان کا ایک نائب اور حسب ضرورت دو نائب بھی مقرر کئے جانے کی کاروائی ہونی چاہئے۔( بحوالہ 2016-06-4856/14-WTT) 10۔اُمراء ضلع کے انتخاب اور نائب امیر ضلع کی نامزدگی کی رپورٹ حضرت خلیفہ اسیح کی خدمت میں پیش کر کے منظوری / ارشاد حاصل کر کے اطلاع دی جائے گی۔ضلعی مجلس عاملہ کے لئے قواعد قاعدہ نمبر ( 360 )۔الف:۔امیر ضلع کو اختیار ہے کہ اپنی مدد کے لئے ضلعی مجلس عاملہ تجویز کر کے نظارت علیا سے منظوری حاصل کرے ب: ضلعی عاملہ نائب امراء ضلع اور ان عہدیداران پر مشتمل ہوگی جو مختلف مرکزی شعبہ جات کے فرائض سر انجام دینے کے لئے امیر ضلع نامزد 35