قواعد جماعتی انتخابات — Page 34
3۔امیر ضلع کے انتخاب کا کورم 1/2 سے کم نہ ہو گا چاہے وہ پہلا اجلاس ہو یا دوسرا۔یعنی اگر (10) جماعتیں ہیں تو کم از کم پانچ جماعتوں کے امراء و صدران کا بوقت انتخاب حاضر رہنا ضروری ہے۔کوشش ہونی چاہیے کہ سوائے اشد مجبوری کے کوئی امیر اصدر جماعت غیر حاضر نہ رہے۔4 امیر ضلع کے لئے کم از کم چار نام پیش کرنے ضروری ہیں۔5۔ہر ممبر کو تین ووٹ دینا لازمی ہے۔ہر ممبر تین نام پیش کر سکتا ہے اور تین تائید میں کرسکتا ہے یعنی ( ضرورت پڑنے پر ایک ممبر ایک سے زائد نام پیش کر سکتا ہے اور ایک سے زائد نام کی تائید کر سکتا ہے۔) 6۔ہر پیش ہونے والے نام کا سنِ بیعت تعلیمی قابلیت ، عمر، پیشہ، سابقہ جماعتی خدمات کا اندراج کیا جائے۔7۔ہرا یک نام کے آگے حاصل کردہ ووٹ بالتفصیل درج کئے جائیں۔8۔امیر ضلع کے انتخاب کی صدارت وہ کروائے جس کا نام امیر ضلع کے لئے پیش نہ ہو سکتا ہو۔یا مربیان سے اجلاس کی صدارت کروائی جائے۔تاہم ناظر اعلی قادیان کی طرف سے ضلعی اُمراء کے انتخاب کے 34